مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ ابراہیم آیت 43 پر تفسیر عثمانی

تفسیر عثمانی، از شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

مُهْطِعِينَ مُقْنِعِى رُءُوسِهِمْ لَا يَرْتَدُّ إِلَيْهِمْ طَرْفُهُمْ ۖ وَأَفْـِٔدَتُهُمْ هَوَآءٌ ﴿٤٣﴾
آیت، اس کے الفاظ اور ترجمہ

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

محشر میں ظالموں کی حالت

یعنی محشر میں سخت پریشانی اور خوف و حیرت سے اوپر کو سر اٹھائے ٹکٹکی باندھے گھبرائے ہوئے چلے آئیں گے ۔ جدھر نظر اٹھ گئ ادھر سے ہٹے گی نہیں ، ہکا بکا ہو کر ایک طرف دیکھتے ہوں گے ذرا پلک بھی نہ جھپکے گی۔ دلوں کا حال یہ ہو گا کہ عقل و فہم اور بہتری کی توقع سے یکسر خالی اور فرط دہشت و خوف سے اڑے جا رہے ہوں گے ۔ غرض ظالموں کے لئے وہ سخت حسرتناک وقت ہو گا ۔ رہے مومنین قانتین ، سو ان کے حق میں دوسری جگہ آ چکا ہے ۔ لَا یَحْزُنُھُمُ الْفَزَعُ الْاَکْبَرُ وَ تَتَلَقَّاھُمُ الْمَلَائِکَۃ (الانبیاء رکوع۷)