حضرت موسٰی علیہ السلام کی آیات
"نشانیاں دے کر" یعنی معجزات دےکر جو "آیات تسعہ" کے نام سےمشہور ہیں ، یا آیات تورات مراد ہوں۔ اور "یاد دلا ان کو دن اللہ کے" یعنی ان دونوں کے واقعات یاد دلاؤ ، جب ان پر شدائد و مصائب کے پہاڑ ٹوٹے پھر اللہ تعالیٰ نے ان سے نجات دی اور اپنی مہربانی مبذول فرمائی۔ کیونکہ دونوں قسم کےحالات سننے سے صابر و شاکر بندوں کو عبرت حاصل ہوتی ہے ، کہ مصیبت کےوقت گھبرانا اور راحت کے وقت اترانا نہیں چاہئیے جو لوگ پہلے کامیاب ہوئے ہیں وہ سختیوں پر صبر اور نعمائے الہٰیہ پر شکر کرنے سے ہوئے ہیں وَ تَمَّتۡ کَلِمَتُ رَبِّکَ الۡحُسۡنٰی عَلٰی بَنِیۡۤ اِسۡرَآءِیۡلَ ۬ۙ بِمَا صَبَرُوۡا ؕ وَ دَمَّرۡنَا مَا کَانَ یَصۡنَعُ فِرۡعَوۡنُ وَ قَوۡمُہٗ وَ مَا کَانُوۡا یَعۡرِشُوۡنَ (اعراف۔۱۳۷)۔