مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ ابراہیم، آیت 5

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٥﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ولقد ارسلنا موسى باياتنا ان اخرج قومك من الظلمات الى النور وذكرهم بايام الله ان في ذلك لايات لكل صبار شكور

اور ہم نے موسیٰ کو اپنی نشانیاں دے کر بھیجا کہ اپنی قوم کو تاریکی سے نکال کر روشنی میں لے جاؤ۔ اور ان کو خدا کے دن یاد دلاؤ اس میں ان لوگوں کے لیے جو صابر وشاکر ہیں (قدرت خدا کی) نشانیاں ہیں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 52 میں سے آیت 5
  • پارہ 13
  • صفحہ 255

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

"نشانیاں دے کر" یعنی معجزات دےکر جو "آیات تسعہ" کے نام سےمشہور ہیں ، یا آیات تورات مراد ہوں۔ اور "یاد دلا ان کو دن اللہ کے" یعنی ان دونوں کے واقعات یاد دلاؤ ، جب ان پر شدائد و مصائب کے پہاڑ ٹوٹے پھر اللہ تعالیٰ نے ان سے نجات دی اور اپنی مہربانی مبذول فرمائی۔ کیونکہ دونوں قسم کےحالات سننے سے صابر و شاکر بندوں کو عبرت حاصل ہوتی ہے ، کہ مصیبت کےوقت گھبرانا اور راحت کے وقت اترانا نہیں چاہئیے جو لوگ پہلے کامیاب ہوئے ہیں…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَلَقَدْاور البتہ تحقیقwalaqad
  2. أَرْسَلْنَابھیجا ہم نےarsalnā
  3. مُوسَىٰموسیٰ کوmūsā
  4. بِـَٔايَـٰتِنَآاپنی آیات کے ساتھbiāyātinā
  5. أَنْیہ کہan
  6. أَخْرِجْنکالakhrij
  7. قَوْمَكَاپنی قوم کوqawmaka
  8. مِنَسےmina
  9. ٱلظُّلُمَـٰتِاندھیروںl-ẓulumāti
  10. إِلَىطرفilā
  11. ٱلنُّورِروشنی کیl-nūri
  12. وَذَكِّرْهُماور نصیحت کرو ان کوwadhakkir'hum
  13. بِأَيَّىٰمِدنوں کےbi-ayyāmi
  14. ٱللَّهِ ۚساتھ اللہ کےl-lahi
  15. إِنَّبیشکinna
  16. فِىاس میںfī
  17. ذَٰلِكَdhālika
  18. لَـَٔايَـٰتٍۢالبتہ نشانیاں ہیںlaāyātin
  19. لِّكُلِّواسطے ہرlikulli
  20. صَبَّارٍۢبہت صبر کرنے والےṣabbārin
  21. شَكُورٍۢبہت شکر کرنے والے کے لئےshakūrin

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں