مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ ابراہیم آیت 50 پر تفسیر عثمانی

تفسیر عثمانی، از شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

سَرَابِيلُهُم مِّن قَطِرَانٍ وَتَغْشَىٰ وُجُوهَهُمُ ٱلنَّارُ ﴿٥٠﴾
آیت، اس کے الفاظ اور ترجمہ

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

دوزخیوں کے کرتے

جس میں آگ بہت جلد اور تیزی سےاثر کرتی ہے اور سخت بدبو ہوتی ہے ۔ پھر جیسی جہنم کی آگ ویسی ہی وہاں کی گندھک سمجھ لیجئے۔

چہرہ چونکہ حواس و مشاعر کا محل اور انسان کے ظاہری اعضاء میں سب سے اشرف عضو ہے اس لئے اس کو خصوصیت سے ذکر فرمایا۔ جیسےدوسری جگہ تَطَّلِعُ عَلَی الۡاَفۡـِٕدَۃِ (الہمزۃ۔۷) میں قلب کا ذکر کیا ہے۔