سریع الحساب کے معنیٰ
یعنی جس بات کا پیش آنا بالکل یقینی ہے ، اسے دور مت سمجھو کما قال تعالیٰ اِقۡتَرَبَ لِلنَّاسِ حِسَابُہُمۡ وَ ہُمۡ فِیۡ غَفۡلَۃٍ مُّعۡرِضُوۡنَ (الانبیاء۔۱) یا یہ مطلب ہے جس وقت حساب ہو گا پھر دیر نہ لگے گی، تمام اولین و آخرین ، جن و انس کے ذرہ ذرہ عمل کا حساب بہت جلد ہو جائے گا ۔ کیونکہ نہ خدا پر کوئی چیز مخفی ہے نہ اس کو ایک شان دوسری شان سے مشغول کرتی ہے۔ مَا خَلۡقُکُمۡ وَ لَا بَعۡثُکُمۡ اِلَّا کَنَفۡسٍ وَّاحِدَۃٍ (لقمٰن،۲۸)