یعنی یہ اس جامع اور عظیم الشان کتاب کی آیتیں ہیں جس کے مقابلہ میں کوئی دوسری کتاب "کتاب" کہلانے کی مستحق نہیں۔
اور اس قرآن کی آیتیں ہیں جس کے اصول نہایت صاف دلائل روشن ، احکام معقول ، وجوہ اعجاز واضح اور بیانات شگفتہ اور فیصلہ کن ہیں لہذا آگے جو کچھ بیان کیا جانے والا ہے مخاطبین کو پوری توجہ سے سننا چاہئے۔