مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ حجر، آیت 1

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

الر تلك ايات الكتاب وقران مبين

آلرا۔ یہ خدا کی کتاب اور قرآن روشن کی آیتیں ہیں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 99 میں سے آیت 1
  • پارہ 14
  • صفحہ 262

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی یہ اس جامع اور عظیم الشان کتاب کی آیتیں ہیں جس کے مقابلہ میں کوئی دوسری کتاب "کتاب" کہلانے کی مستحق نہیں۔ اور اس قرآن کی آیتیں ہیں جس کے اصول نہایت صاف دلائل روشن ، احکام معقول ، وجوہ اعجاز واضح اور بیانات شگفتہ اور فیصلہ کن ہیں لہذا آگے جو کچھ بیان کیا جانے والا ہے مخاطبین کو پوری توجہ سے سننا چاہئے۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. الٓر ۚالرalif-lam-ra
  2. تِلْكَیہtil'ka
  3. ءَايَـٰتُآیات ہیںāyātu
  4. ٱلْكِتَـٰبِکتاب کیl-kitābi
  5. وَقُرْءَانٍۢاور قرآنwaqur'ānin
  6. مُّبِينٍۢروشن کیmubīnin

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں