مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ حجر آیت 57 پر تفسیر عثمانی

تفسیر عثمانی، از شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

قَالَ فَمَا خَطْبُكُمْ أَيُّهَا ٱلْمُرْسَلُونَ ﴿٥٧﴾
آیت، اس کے الفاظ اور ترجمہ

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

فرشتوں سے حضرت ابراہیم علیہ السلام کا سوال

یعنی کیا محض یہ بشات سنانے کے لئے ہی بھیجے گئے ہو ۔ یا کوئی اور مہم ہے جس پر مامور ہو کر آئے ہو۔ غالبًا قرائن سے ابراہیمؑ سمجھے کہ اصل مقصد تشریف آوری کا کچھ اور ہے ۔ ممکن ہے جو خوف انہیں دیکھ کر پیدا ہوا تھا اسی سے خیال گذرا ہو کہ خالص بشارت لانے والوں کو دیکھ کر خوف کےساتھ ضرور کوئی دوسری خوفناک چیز بھی ان کےساتھ ہو گی۔ واللہ اعلم۔