اللہ سے نا امیدی گمراہی ہے
یعنی رحمت الہٰیہ سے نا امید تو عام مسلمان بھی نہیں ہو سکتے ۔ چہ جائیکہ انبیاء علیہم السلام کو معاذ اللہ یہ نوبت آئے ۔ محض اسباب عادیہ اور اپنی حالت موجودہ کے اعتبار سے ایک چیز عجیب معلوم ہوئی ، اس پر میں نے اظہار تعجب کیا ہے کہ خدا کی قدرت اب بڑھاپے میں مجھے اولاد ملے گی ۔ حضرت شاہ صاحبؒ لکھتےہیں"۔ عذاب سے نڈر ہونا اور فضل سے ناامید ہونا دونوں کفر کی باتیں ہیں۔ یعنی آگے کی خبر اللہ کو ہے ایک بات پر دعویٰ کرنا یقین کر کے یوں نہیں ہو سکتا یہ ہی کفر کی بات ہے باقی محض دل کے خیال و تصور پر پکڑ نہیں جب منہ سے دعویٰ کرے تب گناہ ہوتا ہے"۔