مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ حجر آیت 60 پر تفسیر عثمانی

تفسیر عثمانی، از شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

إِلَّا ٱمْرَأَتَهُۥ قَدَّرْنَآ ۙ إِنَّهَا لَمِنَ ٱلْغَـٰبِرِينَ ﴿٦٠﴾
آیت، اس کے الفاظ اور ترجمہ

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

فرشتوں سے حضرت ابراہیم علیہ السلام کا سوال

یعنی وہ باقی کفار کے ساتھ عذاب میں مبتلا رہے گی۔ (تنبیہ) ظاہر یہ ہے کہ قَدَّرۡنَاۤ ۙ اِنَّہَا لَمِنَ الۡغٰبِرِیۡنَ مقولہ ملائکہ کا ہے جو عذاب لے کر آئے تھے ۔ چونکہ اس وقت وہ قضاءو قدر کا فیصلہ نافذ کرنے کے لئے سرکاری ڈیوئی پر آٹے تھے اس لئے تقدیر ٹھہرانے )کی نسبت نیابۃً اپنی طرف کر دی۔ اور ممکن ہے قَدَّرْنَا الخ حق تعالیٰ کا کلام ہو ۔ تب کوئی اشکال نہیں۔