مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ حجر، آیت 66

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٦٦﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

وقضينا اليه ذلك الامر ان دابر هؤلاء مقطوع مصبحين

اور ہم نے لوط کی طرف وحی بھیجی کہ ان لوگوں کی جڑ صبح ہوتے ہوتے کاٹ دی جائے گی

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 99 میں سے آیت 66
  • پارہ 14
  • صفحہ 265

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی لوطؑ کو ملائکہ کے توسط سے ہم نے اپنا قطعی فیصلہ سنا دیا کہ عذاب کچھ دور نہیں۔ ابھی صبح کے وقت اس قوم کا بالکلیہ استیصال کر دیا جائے گا ۔ شاید یہ مطلب ہو کہ صبح ہوتے ہی عذاب شروع ہو جائے گا اور اشراق تک سب معاملہ ختم کر دیا جائے گا کیونکہ دوسری جگہ مُصْبِحِیْنَ کے بجائے مُشْرِقِیْنَ کا لفظ آیا ہے۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَقَضَيْنَآاور فیصلہ کردیا ہم نے۔ فیصلہ پہنچا دیا ہم نےwaqaḍaynā
  2. إِلَيْهِاس کی طرف۔ اس کوilayhi
  3. ذَٰلِكَاسdhālika
  4. ٱلْأَمْرَمعاملے کاl-amra
  5. أَنَّبیشکanna
  6. دَابِرَجڑdābira
  7. هَـٰٓؤُلَآءِان لوگوں کیhāulāi
  8. مَقْطُوعٌۭکاٹ دی جائے گیmaqṭūʿun
  9. مُّصْبِحِينَصبح ہوتے ہیmuṣ'biḥīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں