مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ حجر، آیت 72

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٧٢﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

لعمرك انهم لفي سكرتهم يعمهون

(اے محمد) تمہاری جان کی قسم وہ اپنی مستی میں مدہوش (ہو رہے) تھے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 99 میں سے آیت 72
  • پارہ 14
  • صفحہ 266

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

ظاہر یہ ہے کہ یہ خطاب حق تعالیٰ شانہ کی طرف سے نبی کریم ﷺ کو ہے۔ یعنی تیری جان کی قسم، لوطؑ کی قوم غفلت اور مستی کے نشہ میں بالکل اندھی ہو رہی تھی ، وہ بڑی لاپروائی سےحضرت لوطؑ کی نصیحت بلکہ لجاجت کو ٹھکرا رہے تھے ان کو اپنی قوت کا نشہ تھا ، شہوت پرستی نے ان کےدل و دماغ مسخ کر دیے تھے ۔ وہ بڑے امن و اطمینان کےساتھ پیغمبر خدا سے جھگڑ رہے تھے ۔ نہیں جانتے تھے کہ صبح تک کیا حشر ہونے والا ہے تباہی اور ہلاکت کی گھڑی ان…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. لَعَمْرُكَتیری زندگی کی قسمlaʿamruka
  2. إِنَّهُمْبیشک وہinnahum
  3. لَفِىالبتہ میںlafī
  4. سَكْرَتِهِمْاپنے نشے میںsakratihim
  5. يَعْمَهُونَبہکے ہوئے تھے۔ بہک رہے تھےyaʿmahūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں