مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ نحل، آیت 100

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٠٠﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

انما سلطانه على الذين يتولونه والذين هم به مشركون

اس کا زور ان ہی لوگوں پر چلتا ہے جو اس کو رفیق بناتے ہیں اور اس کے (وسوسے کے) سبب (خدا کے ساتھ) شریک مقرر کرتے ہیں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 128 میں سے آیت 100
  • پارہ 14
  • صفحہ 278

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی جو لوگ از خود شیطان کو اپنا رفیق بنا لیں اور بجائے ایک خدا پر بھروسہ کرنے کے اس پر بھروسہ رکھیں۔ گویا اس کو خدائی کا شریک ٹھہرا لیں یا اس کے اغواء سے دوسری چیزوں کو شریک مانیں ، انہی پر شیطان کا پورا قبضہ اور تسلط ہے کہ جس طرح چاہتا ہے انگلیوں پر نچاتا ہے۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. إِنَّمَابیشکinnamā
  2. سُلْطَـٰنُهُۥاس کا زورsul'ṭānuhu
  3. عَلَىپرʿalā
  4. ٱلَّذِينَان لوگوں پر ہےalladhīna
  5. يَتَوَلَّوْنَهُۥجو دوستی کرتے ہیں اس سےyatawallawnahu
  6. وَٱلَّذِينَاور وہ لوگwa-alladhīna
  7. هُموہhum
  8. بِهِۦساتھ اس کےbihi
  9. مُشْرِكُونَشرک کرنے والے ہیںmush'rikūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں