مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ نحل، آیت 108

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٠٨﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

اولئك الذين طبع الله على قلوبهم وسمعهم وابصارهم واولئك هم الغافلون

یہی لوگ ہیں جن کے دلوں پر اور کانوں پر اور آنکھوں پر خدا نے مہر لگا رکھی ہے۔ اور یہی غفلت میں پڑے ہوئے ہیں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 128 میں سے آیت 108
  • پارہ 14
  • صفحہ 279

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی دنیا طلبی اور ہوا پرستی کے نشہ میں ایسے مست و بے ہوش ہیں جن کے ہوش میں آنے کی کوئی امید نہیں خدا کی دی ہوئی قوتیں انہوں نے سب بیکار کر دیں۔ آخر کانوں سے حق کی آواز سننے ، آنکھوں سے حق کے نشان دیکھنے ، اور دلوں سے حق بات سمجھنے اور سوچنے کی توفیق سلب ہو گئ ۔ مہر کرنے کا مطلب پہلے سورہ بقرہ وغیرہ میں گذر چکا ہے۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. أُو۟لَـٰٓئِكَیہی وہulāika
  2. ٱلَّذِينَلوگ ہیںalladhīna
  3. طَبَعَمہر لگا دیṭabaʿa
  4. ٱللَّهُاللہ نےl-lahu
  5. عَلَىٰاوپرʿalā
  6. قُلُوبِهِمْان کے دلوں کےqulūbihim
  7. وَسَمْعِهِمْاور ان کے کانوں کےwasamʿihim
  8. وَأَبْصَـٰرِهِمْ ۖاور ان کی آنکھوں کےwa-abṣārihim
  9. وَأُو۟لَـٰٓئِكَاور یہی لوگwa-ulāika
  10. هُمُوہhumu
  11. ٱلْغَـٰفِلُونَجو غافل ہیںl-ghāfilūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں