مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ نحل، آیت 107

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٠٧﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ذلك بانهم استحبوا الحياة الدنيا على الاخرة وان الله لا يهدي القوم الكافرين

یہ اس لئے کہ انہوں نے دنیا کی زندگی کو آخرت کے مقابلے میں عزیز رکھا۔ اور اس لئے خدا کافر لوگوں کو ہدایت نہیں دیتا

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 128 میں سے آیت 107
  • پارہ 14
  • صفحہ 279

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی ایسے منکروں کو جو حیات دنیا ہی کو کعبہ مقصود ٹھہرا لیں ، کامیابی کا رستہ کہاں ملتا ہے ۔ حضرت شاہ صاحبؒ لکھتے ہیں "جو کوئی ایمان سے پھرا ہے تو دنیا کی غرض کو ، جان کے ڈر سے یا برادری کی خاطر سے یا زر کےلالچ سے جس نے دنیا عزیز رکھی اس کو آخرت کہاں ؟ اگر جان کے ڈر سے لفظ کہے تو چاہئے جب ڈر کا وقت جا چکے پھر توبہ و استغفار کر کے ثابت ہو جائے۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. ذَٰلِكَیہdhālika
  2. بِأَنَّهُمُبوجہ اس کے کہ بیشک وہbi-annahumu
  3. ٱسْتَحَبُّوا۟انہوں نے ترجیہ دیis'taḥabbū
  4. ٱلْحَيَوٰةَزندگی کوl-ḥayata
  5. ٱلدُّنْيَاجو دنیا کی ہےl-dun'yā
  6. عَلَىپرʿalā
  7. ٱلْـَٔاخِرَةِآخرت پرl-ākhirati
  8. وَأَنَّاور بیشکwa-anna
  9. ٱللَّهَاللہ تعالیٰl-laha
  10. لَانہیںlā
  11. يَهْدِىہدایت دیتاyahdī
  12. ٱلْقَوْمَقوم کوl-qawma
  13. ٱلْكَـٰفِرِينَجو کافر ہیںl-kāfirīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں