مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ نحل آیت 121 پر تفسیر عثمانی

تفسیر عثمانی، از شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

شَاكِرًا لِّأَنْعُمِهِ ۚ ٱجْتَبَىٰهُ وَهَدَىٰهُ إِلَىٰ صِرَٰطٍ مُّسْتَقِيمٍ ﴿١٢١﴾
آیت، اس کے الفاظ اور ترجمہ

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

حضرت ابراہیم علیہ السلام پر شاکر تھے

یعنی ابراہیمؑ خدا کا شکر گذار بندہ تھا ۔ تم سخت ناسپاس اور کفران نعمت کرنے والے ہو جیسا کہ وَ ضَرَبَ اللّٰہُ مَثَلًا قَرۡیَۃً کَانَتۡ اٰمِنَۃً الخ کے فوائد میں لکھا جا چکا ہے ۔ پھر اس کی راہ پر کیونکر ہوئے۔

یعنی توحید کامل اور تسلیم و رضا کی سیدھی راہ پر چلایا۔