تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
یعنی اصل ملت ابراہیمی میں ہفتہ کا حکم نہ تھا ،اس امت پر بھی نہیں ہے ۔ البتہ درمیان میں یہود نے اپنے پیغمبر موسٰیؑ کے ارشاد سے اختلاف کر کے جب اپنے لئے یہ دن انتخاب کیا تو حکم ہوا کہ اچھا اسی کی تعظیم کرو اور مچھلی کا شکار اس روز مت کرو! یہ حکم کسی نے مانا کسی نے نہ مانا ۔ نہ ماننے والے دنیا میں بندر اور سور بنائے گئے ۔ اور آخرت میں جو فیصلہ ہو گا وہ الگ رہا۔ ایک اسی پر کیا منحصر ہے وہاں تو سارے اختلافات اور جھگڑے…
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں