مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سَبْت

قرآن میں سبت

معنی: ہفتے کے دن میں / سبت

سبت قرآن کی 4 سورتوں کی 5 آیات میں 6 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
6
آیات
5
سورتیں
4
مادّہ
س ب ت

سَبْت

اسم · 6 بار

معنی: ہفتے کے دن میں / سبت · دوسرے تراجم: ہفتے, سبت میں۔ ہفتے کے بارے میں, سبت کے, ان کے ہفتے

قرآن میں صورتیں

  • ٱلسَّبْتِ ×5
  • سَبْتِهِمْ ×1

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

أصل السبت: القطع، ومنه سبت السير:

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

قوله تعالى: ﴿وجعلنا نومكم سباتا﴾ [النبأ: 9] أي قطعا لأعمالكم التي تزاولونها نهارا، والمعنى: جعلناه راحة لكم. أو لأنه تنقطع فيه حركاتكم فتسكنون. والسبات: السكون، ومنه يوم السبت لأنه يقال أنه تعالى قطع فيه بعض خلق الأرض، أو لأنه حرم على اليهود فيه العمل. يقال: أسبت: إذا دخل في السبت. وسبت يسبت إذا عظمه، ومنه قوله تعالى:…

عمدة الحفاظ في تفسير أشرف الألفاظ — السمين الحلبي
مادّہ س ب ت پر مکمل اندراجات

سبت والی آیات

5 میں سے آیات 1–5

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور تم ان لوگوں کو خوب جانتے ہوں، جو تم میں سے ہفتے کے دن (مچھلی کا شکار کرنے) میں حد سے تجاوز کر گئے تھے، تو ہم نے ان سے کہا کہ ذلیل وخوار بندر ہو جاؤ

    سورہ بقرہ، آیت 2:65
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اے کتاب والو! قبل اس کے کہ ہم لوگوں کے مونہوں کو بگاڑ کر ان کی پیٹھ کی طرف پھیر دیں یا ان پر اس طرح لعنت کریں جس طرح ہفتے والوں پر کی تھی ہماری نازل کی ہوئی کتاب پر جو تمہاری کتاب کی بھی تصدیق کرتی ہے ایمان لے آؤ اور خدا نے جو حکم فرمایا سو (سمجھ لو کہ) ہوچکا

    سورہ نساء، آیت 4:47
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور ان سے عہد لینے کو ہم نے ان پر کوہ طور اٹھا کھڑا کیا اور انہیں حکم دیا کہ (شہر کے) دروازے میں (داخل ہونا تو) سجدہ کرتے ہوئے داخل ہونا اور یہ بھی حکم دیا کہ ہفتے کے دن (مچھلیاں پکڑنے) میں تجاویز (یعنی حکم کے خلاف) نہ کرنا۔ غرض ہم نے ان سے مضبوط عہد لیا

    سورہ نساء، آیت 4:154
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور ان سے اس گاؤں کا حال تو پوچھو جب لب دریا واقع تھا۔ جب یہ لوگ ہفتے کے دن کے بارے میں حد سے تجاوز کرنے لگے (یعنی) اس وقت کہ ان کے ہفتے کے دن مچھلیاں ان کے سامنے پانی کے اوپر آتیں اور جب ہفتے کا دن نہ ہوتا تو نہ آتیں۔ اسی طرح ہم ان لوگوں کو ان کی نافرمانیوں کے سبب آزمائش میں ڈالنے لگے

    سورہ اعراف، آیت 7:163
  5. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    ہفتے کا دن تو ان ہی لوگوں کے لئے مقرر کیا گیا تھا۔ جنہوں نے اس میں اختلاف کیا۔ اور تمہارا پروردگار قیامت کے دن ان میں ان باتوں کا فیصلہ کردے گا جن میں وہ اختلاف کرتے تھے

    سورہ نحل، آیت 16:124