مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ نحل، آیت 125

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٢٥﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ادع الى سبيل ربك بالحكمة والموعظة الحسنة وجادلهم بالتي هي احسن ان ربك هو اعلم بمن ضل عن سبيله وهو اعلم بالمهتدين

(اے پیغمبر) لوگوں کو دانش اور نیک نصیحت سے اپنے پروردگار کے رستے کی طرف بلاؤ۔ اور بہت ہی اچھے طریق سے ان سے مناظرہ کرو۔ جو اس کے رستے سے بھٹک گیا تمہارا پروردگار اسے بھی خوب جانتا ہے اور جو رستے پر چلنے والے ہیں ان سے بھی خوب واقف ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 128 میں سے آیت 125
  • پارہ 14
  • صفحہ 281

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

اوپر کی آیتوں میں مخاطبین کو آگاہ کرنا تھا کہ یہ پیغمبر اصل ملت ابراہیمی لے کر آئے ہیں۔ اگر کامیابی چاہتے ہو اور حنیف ہونے کے دعوے میں سچے ہو تو اس راستہ پر چل پڑو۔ اُدۡعُ اِلٰی سَبِیۡلِ رَبِّکَ الخ سے خود پیغمبر علیہ السلام کو تعلیم دی جا رہی ہے کہ لوگوں کو راستہ پر کس طرح لانا چاہئے ، اس کے تین طریقے بتلائے ۔ حکمت ، موعظمت حسنہ ، جدال بالتی ہی احسن ، "حکمت" سے مراد یہ ہے کہ نہایت پختہ اور اٹل مضامین مضبوط دلائل و…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. ٱدْعُبلایئے۔ دعوت دیجیےud'ʿu
  2. إِلَىٰطرفilā
  3. سَبِيلِراستے کیsabīli
  4. رَبِّكَاپنے رب کےrabbika
  5. بِٱلْحِكْمَةِساتھ حکمت کےbil-ḥik'mati
  6. وَٱلْمَوْعِظَةِاور ساتھ نصیحت کےwal-mawʿiẓati
  7. ٱلْحَسَنَةِ ۖعمدہl-ḥasanati
  8. وَجَـٰدِلْهُماور بحث کیجیے ان سےwajādil'hum
  9. بِٱلَّتِىساتھ اس طریقے کےbi-allatī
  10. هِىَوہ جوhiya
  11. أَحْسَنُ ۚبہترین ہےaḥsanu
  12. إِنَّبیشکinna
  13. رَبَّكَرب تیراrabbaka
  14. هُوَوہhuwa
  15. أَعْلَمُخوب جانتا ہےaʿlamu
  16. بِمَناس کوbiman
  17. ضَلَّجو بھٹک گیاḍalla
  18. عَنسےʿan
  19. سَبِيلِهِۦ ۖاس کے راستے (سے)sabīlihi
  20. وَهُوَاور وہwahuwa
  21. أَعْلَمُخوب جانتا ہےaʿlamu
  22. بِٱلْمُهْتَدِينَہدایت پانے والوں کوbil-muh'tadīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں