مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ نحل، آیت 14

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٤﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

وهو الذي سخر البحر لتاكلوا منه لحما طريا وتستخرجوا منه حلية تلبسونها وترى الفلك مواخر فيه ولتبتغوا من فضله ولعلكم تشكرون

اور وہی تو ہے جس نے دریا کو تمہارے اختیار میں کیا تاکہ اس میں سے تازہ گوشت کھاؤ اور اس سے زیور (موتی وغیرہ) نکالو جسے تم پہنتے ہو۔ اور تم دیکھتے ہو کہ کشتیاں دریا میں پانی کو پھاڑتی چلی جاتی ہیں۔ اور اس لیے بھی (دریا کو تمہارے اختیار میں کیا) کہ تم خدا کے فضل سے (معاش) تلاش کرو تاکہ اس کا شکر کرو

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 128 میں سے آیت 14
  • پارہ 14
  • صفحہ 268

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی ایسے ٹھاٹھیں مارنے والے خوفناک سمندر کو بھی جسے کے سامنے انسان ضعیف البنیان کی کچھ بساط نہیں تمہارے کام میں لگا دیا کہ اس میں بے تکلف مچھلی کا شکار کر کے نہایت لذیذ اور تروتازہ گوشت حاصل کر تے ہو۔ اور اس کے بعض حصوں میں سےموتی اور مونگا نکالتے ہو جس کے قیمتی زیور تیار کئے جاتے ہیں بھلا سمندر کی موجوں کو دیکھو جن کے سامنے بڑے بڑے جہازوں کی ایک تنکہ برابر حقیقت نہیں ۔ لیکن ایک چھوٹی سی کشتی کس طرح ان موجوں کو…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَهُوَاور وہ اللہwahuwa
  2. ٱلَّذِىوہ ذات ہےalladhī
  3. سَخَّرَجس نے مسخر کیاsakhara
  4. ٱلْبَحْرَسمندر کوl-baḥra
  5. لِتَأْكُلُوا۟تاکہ تم کھاؤlitakulū
  6. مِنْهُاس سےmin'hu
  7. لَحْمًۭاگوشتlaḥman
  8. طَرِيًّۭاتازہṭariyyan
  9. وَتَسْتَخْرِجُوا۟اور تم نکالوwatastakhrijū
  10. مِنْهُاس سےmin'hu
  11. حِلْيَةًۭزیورḥil'yatan
  12. تَلْبَسُونَهَاتم پہنتے ہو اس کوtalbasūnahā
  13. وَتَرَىاور تم دیکھتے ہوwatarā
  14. ٱلْفُلْكَکشتیوں کوl-ful'ka
  15. مَوَاخِرَکہ پھاڑنے والی ہیںmawākhira
  16. فِيهِاس میںfīhi
  17. وَلِتَبْتَغُوا۟اور تاکہ تم تلاش کروwalitabtaghū
  18. مِنسےmin
  19. فَضْلِهِۦاس کے فضل سےfaḍlihi
  20. وَلَعَلَّكُمْاور تاکہ تمwalaʿallakum
  21. تَشْكُرُونَتم شکر ادا کروtashkurūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں