تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
یعنی جس بلند و برتر ہستی نے آسمانی چیزوں کو تمہارے کام میں لگایا اسی نے تمہارے فائدہ کے لئے زمین میں مختلف قسم کی مخلوقات پیدا کیں جو ماہیت ، شکل و صورت ، رنگ و بو اور منافع و خواص میں ایک دوسرے سے بالکل علیحدہ ہیں اس میں سب حیوانات ، نباتات ، جمادات بسائط و مرکبات شامل ہو گئے۔
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں