مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ نحل، آیت 2

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٢﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ينزل الملائكة بالروح من امره على من يشاء من عباده ان انذروا انه لا اله الا انا فاتقون

وہی فرشتوں کو پیغام دے کر اپنے حکم سے اپنے بندوں میں سے جس کے پاس چاہتا ہے بھیجتا ہے کہ (لوگوں کو) بتادو کہ میرے سوا کوئی معبود نہیں تو مجھی سے ڈرو

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 128 میں سے آیت 2
  • پارہ 14
  • صفحہ 267

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی فرشتوں کی جنس میں سے بعض کو جیسے حضرت جبریلؑ یا حفظۃ الوحی ، جن کی طرف فَاِنَّہٗ یَسۡلُکُ مِنۡۢ بَیۡنِ یَدَیۡہِ وَ مِنۡ خَلۡفِہٖ رَصَدًا (جن۔۲۷) میں اشارہ کیا ہے۔ یہاں "روح" سے مراد وحی الہٰی ہے جو خدا کی طرف سے پیغمبروں کی طرف غیر مرئی طریق پر بطور ایک بھید کے آتی ہے ۔ چنانچہ دوسری جگہ فرمایا یُلۡقِی الرُّوۡحَ مِنۡ اَمۡرِہٖ عَلٰی مَنۡ یَّشَآءُ مِنۡ عِبَادِہٖ (المومن۔۱۵) ایک جگہ قرآن کی نسبت فرمایا وَ کَذٰلِکَ…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. يُنَزِّلُاتارتا ہےyunazzilu
  2. ٱلْمَلَـٰٓئِكَةَفرشتوں کوl-malāikata
  3. بِٱلرُّوحِساتھ وحی کے۔ ساتھ روح کےbil-rūḥi
  4. مِنْسےmin
  5. أَمْرِهِۦاپنے حکم سےamrihi
  6. عَلَىٰاوپرʿalā
  7. مَنجس کےman
  8. يَشَآءُوہ چاہتا ہےyashāu
  9. مِنْسےmin
  10. عِبَادِهِۦٓاپنے بندوں میں سےʿibādihi
  11. أَنْکہan
  12. أَنذِرُوٓا۟ڈراؤ۔ خبردار کروandhirū
  13. أَنَّهُۥبیشک وہannahu
  14. لَآنہیںlā
  15. إِلَـٰهَکوئی الہ (برحق)ilāha
  16. إِلَّآمگرillā
  17. أَنَا۠میںanā
  18. فَٱتَّقُونِپس ڈرو مجھ سےfa-ittaqūni

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں