مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ نحل، آیت 28

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٢٨﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

الذين تتوفاهم الملائكة ظالمي انفسهم فالقوا السلم ما كنا نعمل من سوء بلى ان الله عليم بما كنتم تعملون

(ان کا حال یہ ہے کہ) جب فرشتے ان کی روحیں قبض کرنے لگتے ہیں (اور یہ) اپنے ہی حق میں ظلم کرنے والے (ہوتے ہیں) تو مطیع ومنقاد ہوجاتے ہیں (اور کہتے ہیں) کہ ہم کوئی برا کام نہیں کرتے تھے۔ ہاں جو کچھ تم کیا کرتے تھے خدا اسے خوب جانتا ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 128 میں سے آیت 28
  • پارہ 14
  • صفحہ 270

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی شرک و کفر اختیار کر کے اپنے حق میں برا کرتے رہے۔ آخر اسی حالت میں موت کے فرشتے جان نکالنے کو آگئے۔ خلاصہ یہ کہ خاتمہ حالت کفر و شرک پر ہوا ۔ العیاذ باللہ۔ یعنی اس وقت ساری فوں فاں نکل جائے گی ۔ جو شرارت و بغاوت دنیا میں کرتے تھے سب کا انکار کر کے اطاعت و وفاداری کا اظہار کریں گےکہ ہم نےکبھی کوئی بری حرکت نہیں کی ہمیشہ نیک چلن رہے ۔ یَوۡمَ یَبۡعَثُہُمُ اللّٰہُ جَمِیۡعًا فَیَحۡلِفُوۡنَ لَہٗ کَمَا یَحۡلِفُوۡنَ…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. ٱلَّذِينَوہ لوگalladhīna
  2. تَتَوَفَّىٰهُمُروحیں قبض کرتے ہیں ان کی۔ فوت کرتے ہیں ان کوtatawaffāhumu
  3. ٱلْمَلَـٰٓئِكَةُفرشتےl-malāikatu
  4. ظَالِمِىٓ(اس حال میں کہ وہ) ظلم کرنے والے ہوتے ہیںẓālimī
  5. أَنفُسِهِمْ ۖاپنے نفسوں پرanfusihim
  6. فَأَلْقَوُا۟تو ڈال دیتے ہیںfa-alqawū
  7. ٱلسَّلَمَسپردگی۔ صلحl-salama
  8. مَا(کہتے ہیں) نہmā
  9. كُنَّاتھے ہمkunnā
  10. نَعْمَلُہم کرتےnaʿmalu
  11. مِنکوئیmin
  12. سُوٓءٍۭ ۚبرائیsūin
  13. بَلَىٰٓکیوں نہیںbalā
  14. إِنَّبیشکinna
  15. ٱللَّهَاللہ تعالیٰl-laha
  16. عَلِيمٌۢجاننے والا ہےʿalīmun
  17. بِمَاساتھ اس کے جوbimā
  18. كُنتُمْتھے تمkuntum
  19. تَعْمَلُونَتم عمل کرتےtaʿmalūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں