مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ نحل، آیت 33

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٣٣﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

هل ينظرون الا ان تاتيهم الملائكة او ياتي امر ربك كذلك فعل الذين من قبلهم وما ظلمهم الله ولكن كانوا انفسهم يظلمون

کیا یہ (کافر) اس بات کے منتظر ہیں کہ فرشتے ان کے پاس (جان نکالنے) آئیں یا تمہارے پروردگار کا حکم (عذاب) آپہنچے۔ اسی طرح اُن لوگوں نے کیا تھا جو اُن سے پہلے تھے اور خدا نے اُن پر ظلم نہیں کیا بلکہ وہ خود اپنے آپ پر ظلم کرتے تھے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 128 میں سے آیت 33
  • پارہ 14
  • صفحہ 270

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

جنت کی خوبیاں اور اس کا تفوق و امتیاز بیان فرمانے کے بعد ان غافلوں کو تنبیہ کی جاتی ہے جو محض دنیوی سامانوں پر مست ہو کر آخرت کو بھلائے بیٹھے ہیں اور اپنا کام سدھارنے کی کوئی فکر نہیں کرتے ۔ یعنی کیا یہ لوگ اس کے منتظر ہیں کہ جس وقت فرشتے جان نکالنے کو آ جائیں گے یا خدا کے حکم کے موافق قیامت قائم ہو جائے گی ، یا مجرموں کی سزا دہی کا حکم پہنچ جائے گا اور جوتا سر پر پڑنے لگے گا ، تب ایمان لا کر اپنی حالت درست کریں گے…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. هَلْنہیںhal
  2. يَنظُرُونَوہ انتظار کر رہےyanẓurūna
  3. إِلَّآمگرillā
  4. أَنیہ کہan
  5. تَأْتِيَهُمُآجائیں ان کے پاسtatiyahumu
  6. ٱلْمَلَـٰٓئِكَةُفرشتےl-malāikatu
  7. أَوْیاaw
  8. يَأْتِىَآجائےyatiya
  9. أَمْرُفیصلہamru
  10. رَبِّكَ ۚتیرے رب کاrabbika
  11. كَذَٰلِكَاسی طرحkadhālika
  12. فَعَلَکیاfaʿala
  13. ٱلَّذِينَان لوگوں نےalladhīna
  14. مِنسےmin
  15. قَبْلِهِمْ ۚجو ان سے پہلے تھےqablihim
  16. وَمَااور نہیںwamā
  17. ظَلَمَهُمُظلم کیا تھا ان پرẓalamahumu
  18. ٱللَّهُاللہ نےl-lahu
  19. وَلَـٰكِنلیکنwalākin
  20. كَانُوٓا۟تھے وہkānū
  21. أَنفُسَهُمْاپنی جانوں پرanfusahum
  22. يَظْلِمُونَظلم کرتےyaẓlimūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں