مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ نحل، آیت 32

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٣٢﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

الذين تتوفاهم الملائكة طيبين يقولون سلام عليكم ادخلوا الجنة بما كنتم تعملون

(ان کی کیفیت یہ ہے کہ) جب فرشتے ان کی جانیں نکالنے لگتے ہیں اور یہ (کفر وشرک سے) پاک ہوتے ہیں تو سلام علیکم کہتے ہیں (اور کہتے ہیں کہ) جو عمل تم کیا کرتے تھے ان کے بدلے میں بہشت میں داخل ہوجاؤ

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 128 میں سے آیت 32
  • پارہ 14
  • صفحہ 270

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی ان کی جانیں موت کے وقت کفر و شرک کی نجاست سے پاک اور فسق و فجور کے میل کچیل سے صاف رہیں۔ اور حق تعالیٰ کی صحیح معرفت و محبت کی وجہ سے نہایت خوشدلی اور انشراح بلکہ اشیتاق کےساتھ اپنی جان جان آفریں کے حوالہ کی۔ ایک حیثیت سے روحانی طور پر تو انسان مرنے کے بعد ہی جنت یا دوزخ میں داخل ہو جاتا ہے ۔ ہاں جسمانی حیثیت سے پوری طرح دخول، حشر کے بعد ہو گا۔ ممکن ہے اس بشارت میں دونوں قسم کے دخول کی طرف اشارہ ہو۔ یعنی تمہارا…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. ٱلَّذِينَوہ لوگalladhīna
  2. تَتَوَفَّىٰهُمُفوت کرتے ہیں ان کوtatawaffāhumu
  3. ٱلْمَلَـٰٓئِكَةُفرشتےl-malāikatu
  4. طَيِّبِينَ ۙوہ پاک صاف ہوتے ہیںṭayyibīna
  5. يَقُولُونَوہ کہتے ہیںyaqūlūna
  6. سَلَـٰمٌسلام ہےsalāmun
  7. عَلَيْكُمُتم پرʿalaykumu
  8. ٱدْخُلُوا۟داخل ہوجاؤud'khulū
  9. ٱلْجَنَّةَجنت میںl-janata
  10. بِمَابوجہ اس کے جوbimā
  11. كُنتُمْتھے تمkuntum
  12. تَعْمَلُونَعمل کرتےtaʿmalūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں