مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ نحل، آیت 41

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٤١﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

والذين هاجروا في الله من بعد ما ظلموا لنبوئنهم في الدنيا حسنة ولاجر الاخرة اكبر لو كانوا يعلمون

اور جن لوگوں نے ظلم سہنے کے بعد خدا کے لیے وطن چھوڑا ہم ان کو دنیا میں اچھا ٹھکانا دیں گے۔ اور آخرت کا اجر تو بہت بڑا ہے۔ کاش وہ (اسے) جانتے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 128 میں سے آیت 41
  • پارہ 14
  • صفحہ 271

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی سلسلہ مجازات (طاعت و معصیت کا پورا نتیجہ ظاہر کرنے) کے لئے بعث الموت ضروری ہے ۔ بہت سے خدا کے وفادار بندے مصائب و شدائد جھیلتے ہوئے دنیا سے رخصت ہو جاتے ہیں ، کیا ان کی قربانیاں ضائع کی جا سکتی ہیں ؟ ہر گز نہیں جن لوگوں نے حق کی حمایت اور خدا کی رضا جوئی کے لئے ظالموں کی سختیاں برداشت کیں اور انواع و اقسام کے ظلم و ستم اٹھائے حتٰی کہ مجبور ہو کر گھر بار، خویش و اقارب اور عزت و راحت سب چیزوں کو خدا کے راستہ میں…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَٱلَّذِينَاور وہ لوگwa-alladhīna
  2. هَاجَرُوا۟جنہوں نے ہجرت کیhājarū
  3. فِىمیںfī
  4. ٱللَّهِاللہ کی راہl-lahi
  5. مِنۢکےmin
  6. بَعْدِبعد اس کےbaʿdi
  7. مَاجوmā
  8. ظُلِمُوا۟وہ ظلم کیے گئےẓulimū
  9. لَنُبَوِّئَنَّهُمْالبتہ ہم ضرور ٹھکانہ دیں گے ان کوlanubawwi-annahum
  10. فِىمیںfī
  11. ٱلدُّنْيَادنیا میںl-dun'yā
  12. حَسَنَةًۭ ۖاچھاḥasanatan
  13. وَلَأَجْرُاور البتہ اجرwala-ajru
  14. ٱلْـَٔاخِرَةِآخرت کاl-ākhirati
  15. أَكْبَرُ ۚسب سے بڑا ہےakbaru
  16. لَوْکاشlaw
  17. كَانُوا۟وہ ہوتےkānū
  18. يَعْلَمُونَوہ جانتےyaʿlamūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں