مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ نحل، آیت 48

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٤٨﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

اولم يروا الى ما خلق الله من شيء يتفيا ظلاله عن اليمين والشمائل سجدا لله وهم داخرون

کیا ان لوگوں نے خدا کی مخلوقات میں سے ایسی چیزیں نہیں دیکھیں جن کے سائے دائیں سے (بائیں کو) اور بائیں سے (دائیں کو) لوٹتے رہتے ہیں (یعنی) خدا کے آگے عاجز ہو کر سجدے میں پڑے رہتے ہیں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 128 میں سے آیت 48
  • پارہ 14
  • صفحہ 272

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی جب تکوینی طور پر ہر چیز خدا کے سامنے عاجز اور مطیع و منقاد ہے ۔ حتٰی کہ سایہ دار چیزوں کا سایہ بھی اسی کے حکم اور قانون قدرت کےموافق گھٹتا بڑھتا اور ادھر یا ادھر ڈھلتا رہتا ہے پھر ایسے قدرت والے خدا کو عذاب بھیجنے سے کونسی طاقت روک سکتی ہے ۔ آدمی کو چاہئے کہ باختیار خود اس کے احکام تشریعیہ کے سامنے گردن جھکا دے ۔ حضرت شاہ صاحبؒ لکھتے ہیں "ہر چیز ٹھیک دوپہر میں کھڑی ہے اس کا سایہ بھی کھڑا ہے۔ جب دن ڈھلا سایہ…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. أَوَلَمْکیا بھلا نہیںawalam
  2. يَرَوْا۟وہ دیکھتےyaraw
  3. إِلَىٰطرفilā
  4. مَاجوmā
  5. خَلَقَاس کے جو پیدا کیاkhalaqa
  6. ٱللَّهُاللہ نےl-lahu
  7. مِنکوmin
  8. شَىْءٍۢکسی بھی چیز کوshayin
  9. يَتَفَيَّؤُا۟گرتے ہیںyatafayya-u
  10. ظِلَـٰلُهُۥاس کے سائےẓilāluhu
  11. عَنِسےʿani
  12. ٱلْيَمِينِدائیں سےl-yamīni
  13. وَٱلشَّمَآئِلِاور بائیں سےwal-shamāili
  14. سُجَّدًۭاسجدہ کرتے ہوئےsujjadan
  15. لِّلَّهِاللہ کے لیےlillahi
  16. وَهُمْاور وہwahum
  17. دَٰخِرُونَعاجزی کرنے والے ہیںdākhirūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں