تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
جب ڈھور ڈنگر گھر میں بندھے کھڑے ہوں یا جنگل میں غائب ہوں ، اس وقت انعام الہٰی کا ایسا صاف مظاہرہ نہیں ہوتا۔ ہاں جب چرنے کےلئے گھر سے نکلتے یا شام کو جنگل سے شکم سیر ہو کر گھر کی طرف لوٹتے ہیں اس وقت ایک عجیب رونق اور چہل پہل ہوتی ہے ۔ مالک خود بھی دیکھ کر خوش ہوتا ہے اور دوسرے لوگ بھی کہتے ہیں کہ خدا نے فلاں زمیندار کو کیسا دھن دولت دیا ہے۔
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں