مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ نحل، آیت 64

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٦٤﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

وما انزلنا عليك الكتاب الا لتبين لهم الذي اختلفوا فيه وهدى ورحمة لقوم يؤمنون

اور ہم نے جو تم پر کتاب نازل کی ہے تو اس کے لیے جس امر میں ان لوگوں کو اختلاف ہے تم اس کا فیصلہ کردو۔ اور (یہ) مومنوں کے لیے ہدایت اور رحمت ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 128 میں سے آیت 64
  • پارہ 14
  • صفحہ 273

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی قرآن صرف اس لئے اتارا گیا ہے کہ جن سچے اصولوں میں لوگ اختلاف کر رہے ہیں اور جھگڑے ڈال رہے ہیں (مثلاً توحید و معاد اور احکام حلال و حرام وغیرہ) ان سب کو وضاحت و تحقیق کے ساتھ بیان کر دے۔ کوئی اشکال و خفا باقی نہ رہے۔ گویا نبی کریم ﷺ بذریعہ قرآن تمام نزاعات کا دو ٹوک فیصلہ سنا دیں اور بندوں پر خدا کی حجت تمام کر دیں۔ آگے ماننا نہ ماننا خود مخاطبین کا کام ہے جسے توفیق ہو گی قبول کرے گا۔ آپ کو پریشان ہونے کی ضرورت…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَمَآاور نہیںwamā
  2. أَنزَلْنَااتارا ہم نےanzalnā
  3. عَلَيْكَآپ پرʿalayka
  4. ٱلْكِتَـٰبَکتاب کوl-kitāba
  5. إِلَّامگرillā
  6. لِتُبَيِّنَتاکہ آپ بیان کریںlitubayyina
  7. لَهُمُان کے لیےlahumu
  8. ٱلَّذِىوہ چیزalladhī
  9. ٱخْتَلَفُوا۟انہوں نے اختلاف کیاikh'talafū
  10. فِيهِ ۙجس میںfīhi
  11. وَهُدًۭىاور ہدایتwahudan
  12. وَرَحْمَةًۭاور رحمتwaraḥmatan
  13. لِّقَوْمٍۢاس قوم کے لیےliqawmin
  14. يُؤْمِنُونَجو ایمان رکھتی ہوyu'minūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں