تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
قدرت کے بہت سے خارجی نشان بیان فرما کر انسان کو متنبہ کرتے ہیں کہ خود اپنے اندرونی حالات میں غور کرے۔ وہ کچھ نہ تھا ، خدا نے وجود بخشا ، پھر موت بھیجی اور دی ہوئی زندگی واپس لے لی ۔ یہ کچھ نہ کر سکا اور بعضوں کو موت سے پہلے ہی پیرانہ سالی کے ایسے درجہ میں پہنچا دیا کہ ہوش و حواس ٹھکانے نہ رہے۔ نہ ہاتھ پاؤں میں طاقت رہی ، بالکل نکما ہو گیا۔ نہ کوئی بات سمجھتا ہے ۔ نہ سمجھی ہوئی یاد رکھ سکتا ہے ۔ اس سے ثابت ہو اکہ علم…
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں