مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ نحل، آیت 81

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٨١﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

والله جعل لكم مما خلق ظلالا وجعل لكم من الجبال اكنانا وجعل لكم سرابيل تقيكم الحر وسرابيل تقيكم باسكم كذلك يتم نعمته عليكم لعلكم تسلمون

اور خدا ہی نے تمہارے (آرام کے) لیے اپنی پیدا کی ہوئی چیزوں کے سائے بنائے اور پہاڑوں میں غاریں بنائیں اور کُرتے بنائے جو تم کو گرمی سے بچائیں۔ اور (ایسے) کُرتے (بھی) جو تم کو اسلحہ جنگ (کے ضرر) سے محفوظ رکھیں۔ اسی طرح خدا اپنا احسان تم پر پورا کرتا ہے تاکہ تم فرمانبردار بنو

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 128 میں سے آیت 81
  • پارہ 14
  • صفحہ 276

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

مثلاً بادل ، درخت ، مکان اور پہاڑ وغیرہ کا سایہ قانون قدرت کے موافق زمین پر پڑتا ہے جس میں مخلوق آرام پاتی ہے ۔ جہاں سر چھپا کر بارش ، دھوپ یا دشمن وغیرہ سے اپنی حفاظت کر سکتے ہو۔ حضرت شاہ صاحبؒ لکھتے ہیں "جن کرتوں میں گرمی کا بچاؤ ہے ، سردی کا بھی بچاؤ ہے ۔ پر اس ملک میں گرمی زیادہ تھی اس کا ذکر خصوصیت سے فرمایا۔ یعنی زرہیں جو لڑائی میں زخمی ہونے سے بچاتی ہیں۔ یعنی دیکھو! کس طرح تمہاری ہر قسم کی ضروریات کا اپنے فضل…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَٱللَّهُاور اللہ نےwal-lahu
  2. جَعَلَبنائےjaʿala
  3. لَكُمتمہارے لیےlakum
  4. مِّمَّااس میں سے جوmimmā
  5. خَلَقَاس نے پیدا کیےkhalaqa
  6. ظِلَـٰلًۭاسائےẓilālan
  7. وَجَعَلَاور بنائےwajaʿala
  8. لَكُمتمہارے لیےlakum
  9. مِّنَسےmina
  10. ٱلْجِبَالِپہاڑوں میںl-jibāli
  11. أَكْنَـٰنًۭاچھپنے کی جگہیںaknānan
  12. وَجَعَلَاور بنائےwajaʿala
  13. لَكُمْتمہارے لیےlakum
  14. سَرَٰبِيلَکرتےsarābīla
  15. تَقِيكُمُبچاتے ہیں تم کوtaqīkumu
  16. ٱلْحَرَّگرمی سےl-ḥara
  17. وَسَرَٰبِيلَاور کرتےwasarābīla
  18. تَقِيكُمبچاتے ہیں تم کوtaqīkum
  19. بَأْسَكُمْ ۚتمہاری جنگ سےbasakum
  20. كَذَٰلِكَاسی طرحkadhālika
  21. يُتِمُّوہ پورا کرتا ہےyutimmu
  22. نِعْمَتَهُۥاپنی نعمت کوniʿ'matahu
  23. عَلَيْكُمْتم پرʿalaykum
  24. لَعَلَّكُمْتاکہ تمlaʿallakum
  25. تُسْلِمُونَتم سپرد کردو۔ فرمانبردار بن جاؤtus'limūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں