مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ نحل، آیت 80

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٨٠﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

والله جعل لكم من بيوتكم سكنا وجعل لكم من جلود الانعام بيوتا تستخفونها يوم ظعنكم ويوم اقامتكم ومن اصوافها واوبارها واشعارها اثاثا ومتاعا الى حين

اور خدا ہی نے تمہارے لیے گھروں کو رہنے کی جگہ بنایا اور اُسی نے چوپایوں کی کھالوں سے تمہارے لیے ڈیرے بنائے۔ جن کو تم سبک دیکھ کر سفر اور حضر میں کام میں لاتے ہو اور اُن کی اون، پشم اور بالوں سے تم اسباب اور برتنے کی چیزیں (بناتے ہو جو) مدت تک (کام دیتی ہیں)

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 128 میں سے آیت 80
  • پارہ 14
  • صفحہ 276

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی اینٹ ، پتھر ، لکڑی وغیرہ کے مکان۔ یعنی اینٹ ، پتھر کے مکانوں کو کہیں منتقل نہیں کر سکتے تھے ، اس لئے چمڑے اور اون وغیرہ کے ڈیرے خیمے بنانے سکھا دیے جو بسہولت منتقل کئے جا سکتے ہیں۔ سفر و حضر میں جہاں چاہو نصب کر لو اور جب چاہو لپیٹ کر رکھ دو۔ بعض نے یَوۡمَ ظَعۡنِکُمۡ وَ یَوۡمَ اِقَامَتِکُمۡ کا یہ مطلب لیا ہے کہ چلنے کے وقت اٹھانے میں اور کسی جگہ اترتے وقت نصب کرنے میں ہلکے رہتے ہیں۔ یعنی اونٹ کی پشم سے۔ یعنی ان…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَٱللَّهُاور اللہ نےwal-lahu
  2. جَعَلَبنائےjaʿala
  3. لَكُمتمہارے لیےlakum
  4. مِّنۢسےmin
  5. بُيُوتِكُمْتمہارے گھروں سےbuyūtikum
  6. سَكَنًۭاسکونت کی جگہsakanan
  7. وَجَعَلَاور بنائےwajaʿala
  8. لَكُمتمہارے لیےlakum
  9. مِّنسےmin
  10. جُلُودِکھالوںjulūdi
  11. ٱلْأَنْعَـٰمِمویشیوں کیl-anʿāmi
  12. بُيُوتًۭاگھرbuyūtan
  13. تَسْتَخِفُّونَهَاتم ہلکا پاتے ہو ان کوtastakhiffūnahā
  14. يَوْمَدنyawma
  15. ظَعْنِكُمْاپنے سفر کےẓaʿnikum
  16. وَيَوْمَاور دنwayawma
  17. إِقَامَتِكُمْ ۙاور اپنی اقامت کےiqāmatikum
  18. وَمِنْاور سےwamin
  19. أَصْوَافِهَاان کی اون میں سےaṣwāfihā
  20. وَأَوْبَارِهَااور ان کی پشم میں سےwa-awbārihā
  21. وَأَشْعَارِهَآاور ان کے بالوں سےwa-ashʿārihā
  22. أَثَـٰثًۭاسامانathāthan
  23. وَمَتَـٰعًااور فائدے کی چیزیںwamatāʿan
  24. إِلَىٰتکilā
  25. حِينٍۢایک وقت (تک)ḥīnin

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں