مواد پر جائیں
Quran Maqasid

ظِلّ

قرآن میں ظل

معنی: اور سائے

ظل قرآن کی 16 سورتوں کی 23 آیات میں 23 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
23
آیات
23
سورتیں
16
مادّہ
ظ ل ل

ظِلّ

اسم · 14 بار

معنی: اور سائے · دوسرے تراجم: سائے میں, اور سایہ اس کا, اس کے سائے, سائے

قرآن میں صورتیں

  • ٱلظِّلَّ ×3
  • ظِلَٰلٍ ×2
  • وَظِلٍّ ×2
  • ظِلًّا ×1
  • وَظِلَٰلُهُم ×1
  • وَظِلُّهَا ×1
  • ظِلَٰلُهُۥ ×1
  • ظِلَٰلًا ×1

ظَلَّ

فعل · 9 بار

معنی: ہوجاتا ہے · دوسرے تراجم: تو وہ لگتے۔ شروع ہوتے, رہا تو, تو ہوجائیں, تو ہم ہمیشہ رہتے ہیں

قرآن میں صورتیں

  • ظَلَّ ×2
  • فَظَلُّوا۟ ×1
  • ظَلْتَ ×1
  • فَظَلَّتْ ×1
  • فَنَظَلُّ ×1
  • لَّظَلُّوا۟ ×1
  • فَيَظْلَلْنَ ×1
  • فَظَلْتُمْ ×1

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

الظل: ضد الضح، وهو أعم من الفيء، فإنه يقال: ظل الليل، وظل الجنة، ويقال لكل موضع لم تصل إليه الشمس: ظل، ولا يقال الفيء إلا لما زال عنه الشمس، ويعبر بالظل عن العزة والمنعة، وعن الرفاهة، قال تعالى: إن المتقين في ظلال

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

قوله تعالى: ﴿في ظلال وعيون﴾ الظلال جمع ظل، وهو ضد الصبح البارز للشمس، وهو أعم من الفيء؛ فإنه يقال: ظل الليل، وظل الحر. ولا يقال في الحر إلا بعد الزوال لأنه يفيء من جهة المغرب إلى جهة المشرق. والفيء: الرجوع. ومنه: ﴿حتى تفيء إلى أمر الله﴾ [المرسلات: 41] ولذلك غلط ابن السكيت الناس في تسميتهم الظل مطلقا فيئا. ويقال لكل…

عمدة الحفاظ في تفسير أشرف الألفاظ — السمين الحلبي
مادّہ ظ ل ل پر مکمل اندراجات

ظل والی آیات

23 میں سے آیات 1–20

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جو ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے ان کو ہم بہشتوں میں داخل کریں گے جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں وہ ان میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے وہاں ان کے لئے پاک بیبیاں ہیں اور ان کو ہم گھنے سائے میں داخل کریں گے

    سورہ نساء، آیت 4:57
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جتنی مخلوقات آسمانوں اور زمین میں ہے خوشی سے یا زبردستی سے خدا کے آگے سجدہ کرتی ہے اور ان کے سائے بھی صبح وشام (سجدے کرتے ہیں)

    سورہ رعد، آیت 13:15
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    جس باغ کا متقیوں سے وعدہ کیا گیا ہے اس کے اوصاف یہ ہیں کہ اس کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں۔ اس کے پھل ہمیشہ (قائم رہنے والے) ہیں اور اس کے سائے بھی۔ یہ ان لوگوں کا انجام ہے جو متقی ہیں۔ اور کافروں کا انجام دوزخ ہے

    سورہ رعد، آیت 13:35
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اوراگر ہم آسمان کا کوئی دروازہ اُن پر کھول دیں اور وہ اس میں چڑھنے بھی لگیں

    سورہ حجر، آیت 15:14
  5. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    کیا ان لوگوں نے خدا کی مخلوقات میں سے ایسی چیزیں نہیں دیکھیں جن کے سائے دائیں سے (بائیں کو) اور بائیں سے (دائیں کو) لوٹتے رہتے ہیں (یعنی) خدا کے آگے عاجز ہو کر سجدے میں پڑے رہتے ہیں

    سورہ نحل، آیت 16:48
  6. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    حالانکہ جب ان میں سے کسی کو بیٹی (کے پیدا ہونے) کی خبر ملتی ہے تو اس کا منہ (غم کے سبب) کالا پڑ جاتا ہے اور (اس کے دل کو دیکھو تو) وہ اندوہناک ہوجاتا ہے

    سورہ نحل، آیت 16:58
  7. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور خدا ہی نے تمہارے (آرام کے) لیے اپنی پیدا کی ہوئی چیزوں کے سائے بنائے اور پہاڑوں میں غاریں بنائیں اور کُرتے بنائے جو تم کو گرمی سے بچائیں۔ اور (ایسے) کُرتے (بھی) جو تم کو اسلحہ جنگ (کے ضرر) سے محفوظ رکھیں۔ اسی طرح خدا اپنا احسان تم پر پورا کرتا ہے تاکہ تم فرمانبردار بنو

    سورہ نحل، آیت 16:81
  8. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    (موسیٰ نے) کہا جا تجھ کو دنیا کی زندگی میں یہ (سزا) ہے کہ کہتا رہے کہ مجھ کو ہاتھ نہ لگانا اور تیرے لئے ایک اور وعدہ ہے (یعنی عذاب کا) جو تجھ سے ٹل نہ سکے گا اور جس معبود (کی پوجا) پر تو (قائم و) معتکف تھا اس کو دیکھ۔ ہم اسے جلادیں گے پھر اس (کی راکھ) کو اُڑا کر دریا میں بکھیر دیں گے

    سورہ طٰہٰ، آیت 20:97
  9. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    بلکہ تم نے اپنے پروردگار (کی قدرت) کو نہیں دیکھا کہ وہ سائے کو کس طرح دراز کر (کے پھیلا) دیتا ہے۔ اور اگر وہ چاہتا تو اس کو (بےحرکت) ٹھیرا رکھتا پھر سورج کو اس کا رہنما بنا دیتا ہے

    سورہ فرقان، آیت 25:45
  10. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اگر ہم چاہیں تو ان پر آسمان سے نشانی اُتار دیں۔ پھر ان کی گردنیں اس کے آگے جھک جائیں

    سورہ شعراء، آیت 26:4
  11. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    وہ کہنے لگے کہ ہم بتوں کو پوجتے ہیں اور ان کی پوجا پر قائم ہیں

    سورہ شعراء، آیت 26:71
  12. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    تو موسٰی نے اُن کے لئے (بکریوں کو) پانی پلا دیا پھر سائے کی طرف چلے گئے۔ اور کہنے لگے کہ پروردگار میں اس کا محتاج ہوں کہ تو مجھ پر اپنی نعمت نازل فرمائے

    سورہ قصص، آیت 28:24
  13. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور اگر ہم ایسی ہوا بھیجیں کہ وہ (اس کے سبب) کھیتی کو دیکھیں (کہ) زرد (ہو گئی ہے) تو اس کے بعد وہ ناشکری کرنے لگ جائیں

    سورہ روم، آیت 30:51
  14. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور نہ سایہ اور دھوپ

    سورہ فاطر، آیت 35:21
  15. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    وہ بھی اور ان کی بیویاں بھی سایوں میں تختوں پر تکیے لگائے بیٹھے ہوں گے

    سورہ یٰسین، آیت 36:56
  16. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اگر خدا چاہے تو ہوا کو ٹھیرا دے اور جہاز اس کی سطح پر کھڑے رہ جائیں۔ تمام صبر اور شکر کرنے والوں کے لئے ان (باتوں) میں قدرت خدا کے نمونے ہیں

    سورہ شوریٰ، آیت 42:33
  17. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    حالانکہ جب ان میں سے کسی کو اس چیز کی خوشخبری دی جاتی ہے جو انہوں نے خدا کے لئے بیان کی ہے تو اس کا منہ سیاہ ہوجاتا اور وہ غم سے بھر جاتا ہے

    سورہ زخرف، آیت 43:17
  18. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور لمبے لمبے سایوں

    سورہ واقعہ، آیت 56:30
  19. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور سیاہ دھوئیں کے سائے میں

    سورہ واقعہ، آیت 56:43
  20. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اگر ہم چاہیں تو اسے چورا چورا کردیں اور تم باتیں بناتے رہ جاؤ

    سورہ واقعہ، آیت 56:65