مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ نحل، آیت 86

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٨٦﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

واذا راى الذين اشركوا شركاءهم قالوا ربنا هؤلاء شركاؤنا الذين كنا ندعو من دونك فالقوا اليهم القول انكم لكاذبون

اور جب مشرک (اپنے بنائے ہوئے) شریکوں کو دیکھیں گے تو کہیں گے کہ پروردگار یہ وہی ہمارے شریک ہیں جن کو ہم تیرے سوا پُکارا کرتے تھے۔ تو وہ (اُن کے کلام کو مسترد کردیں گے اور) اُن سے کہیں گے کہ تم تو جھوٹے ہو

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 128 میں سے آیت 86
  • پارہ 14
  • صفحہ 276

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی ہم تو ان کی بدولت مارے گئے ۔ شاید مطلب ہو کہ ہم بذات خود بے قصور ہیں ، یا یہ کہ انہیں دوہری سزا دیجئے۔ یعنی جھوٹے ہو جو ہم کو خدا کا شریک ٹھہرا لیا۔ ہم نے کب کہا تھا کہ ہماری عبادت کرو۔ فی الحقیقت تم محض اپنے اوہام و خیالات کو پوجتے تھے جس کے نیچے کوئی حقیقت نہ تھی ، یا جن و شیاطین کی پرستش کرتے تھے ۔ مگر وہاں شیطان بھی یہ کہہ کر الگ ہو جائے گا۔ وَ مَا کَانَ لِیَ عَلَیۡکُمۡ مِّنۡ سُلۡطٰنٍ اِلَّاۤ اَنۡ…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَإِذَااور جبwa-idhā
  2. رَءَادیکھیںraā
  3. ٱلَّذِينَوہ لوگalladhīna
  4. أَشْرَكُوا۟جنہوں نے شرک کیاashrakū
  5. شُرَكَآءَهُمْاپنے شریکوں کوshurakāahum
  6. قَالُوا۟کہیں گےqālū
  7. رَبَّنَااے ہمارے ربrabbanā
  8. هَـٰٓؤُلَآءِیہ وہ لوگ ہیںhāulāi
  9. شُرَكَآؤُنَاجو ہمارے شریک ہیںshurakāunā
  10. ٱلَّذِينَوہ جوalladhīna
  11. كُنَّاتھے ہمkunnā
  12. نَدْعُوا۟پکارتےnadʿū
  13. مِنmin
  14. دُونِكَ ۖتیرے سواdūnika
  15. فَأَلْقَوْا۟تو وہ ڈالیں گےfa-alqaw
  16. إِلَيْهِمُان کی طرفilayhimu
  17. ٱلْقَوْلَبات کوl-qawla
  18. إِنَّكُمْبیشک تمinnakum
  19. لَكَـٰذِبُونَالبتہ جھوٹے ہوlakādhibūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں