یعنی ایک عذاب تو انکار حق پر ، دوسرا اس پر کہ اوروں کو خدا کی راہ سے روکا ۔ یا ایک عذاب صدور جرم پر دوسرا اس کی عادت ڈالنے پر ۔ بہرحال اس آیت سے معلوم ہوا کہ جس طرح جنت میں اہل جنت کے منازل و مدارج متفاوت ہوں گے جہنمیوں کا عذاب بھی کمًا و کیفًا و نوعًا متفاوت ہو گا۔
سورہ نحل آیت 88 پر تفسیر عثمانی
تفسیر عثمانی، از شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ وَصَدُّوا۟ عَن سَبِيلِ ٱللَّهِ زِدْنَـٰهُمْ عَذَابًا فَوْقَ ٱلْعَذَابِ بِمَا كَانُوا۟ يُفْسِدُونَ ﴿٨٨﴾
آیت، اس کے الفاظ اور ترجمہتفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج