تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
نماز کے بعد توحید خالص کا ذکر فرما کر سورت کو ختم کیا ۔ یعنی ساری خوبیاں اور تعریفیں اللہ کے لئے ہیں جو اپنی ہر صفت و کمال میں یگانہ ہے اور ہر قسم کے عیب و قصور اور نقس و فتور سے بکلی منزہ ہے اس کی ذات میں کسی طرح کی کمزوری نہیں جس کی تلافی کے لئے دوسرے کی حاجت پڑے۔ دوسرے سے مدد لینے میں تین احتمال ہو سکتے تھے۔ چھوٹے سے مدد لے جائے ۔ جیسے باپ اولاد سے لیتا ہے ۔ یا مساوی سے جیسے ایک شریک کو دوسرے شریک سے مدد پہنچتی…
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں