مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ بنی اسرائیل، آیت 26

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٢٦﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

وات ذا القربى حقه والمسكين وابن السبيل ولا تبذر تبذيرا

اور رشتہ داروں اور محتاجوں اور مسافروں کو ان کا حق ادا کرو۔ اور فضول خرچی سے مال نہ اُڑاؤ

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 111 میں سے آیت 26
  • پارہ 15
  • صفحہ 284

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی قرابت والوں کے مالی و اخلاقی ہر قسم کے حقوق ادا کرو۔ محتاج مسافر کی خبر گیری رکھو اور خدا کا دیا ہوا مال فضول بے موقع مت اڑاؤ۔ فضول خرچی یہ ہے کہ معاصی اور لغویات میں خرچ کیا جائے یا مباحات میں بے سوچے سمجھے اتنا خرچ کر دے جو آگے چل کر تفویت حقوق اور ارتکاب حرام کا سبب بنے۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَءَاتِاور دوwaāti
  2. ذَاdhā
  3. ٱلْقُرْبَىٰرشتہ داروں کوl-qur'bā
  4. حَقَّهُۥحق ان کاḥaqqahu
  5. وَٱلْمِسْكِينَاور مسکین کوwal-mis'kīna
  6. وَٱبْنَاور مسافر کوwa-ib'na
  7. ٱلسَّبِيلِاور مسافر کوl-sabīli
  8. وَلَااور نہwalā
  9. تُبَذِّرْتو بےجا خرچ کرtubadhir
  10. تَبْذِيرًآ بےجا خرچ کرناtabdhīran

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں