مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ بنی اسرائیل، آیت 25

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٢٥﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ربكم اعلم بما في نفوسكم ان تكونوا صالحين فانه كان للاوابين غفورا

جو کچھ تمہارے دلوں میں ہے تمہارا پروردگار اس سے بخوبی واقف ہے۔ اگر تم نیک ہوگے تو وہ رجوع لانے والوں کو بخش دینے والا ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 111 میں سے آیت 25
  • پارہ 15
  • صفحہ 284

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی والدین کی تعظیم اور ان کے سامنے تواضع و فروتنی صمیم قلب سے ہونی چاہئے ۔ خدا تعالیٰ جانتا ہے کہ کون کیسے دل سے ماں باپ کی خدمت کرتا ہے ۔ اگر فی الواقع تم دل سے نیک اور سعادت مند ہو گے اور خدا کی طرف رجوع ہو کر اخلاص و حق شناسی کے ساتھ ان کی خدمت کرو گے تو وہ تمہاری کوتاہیوں اور خطاؤں سے درگذر فرمائے گا۔ فرض کرو اگر کسی وقت باوجود نیک نیتی کے تنگ دلی یا تنک مزاجی سے کوئی فروگذاشت ہو گئ۔ پھر توبہ و رجوع کیا تو…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. رَّبُّكُمْرب تمہاراrabbukum
  2. أَعْلَمُزیادہ جانتا ہےaʿlamu
  3. بِمَاساتھ اس کے جوbimā
  4. فِىمیں ہےfī
  5. نُفُوسِكُمْ ۚتمہارے نفسوںnufūsikum
  6. إِناگرin
  7. تَكُونُوا۟تم ہوگےtakūnū
  8. صَـٰلِحِينَنیکṣāliḥīna
  9. فَإِنَّهُۥتو یقیناً وہfa-innahu
  10. كَانَہےkāna
  11. لِلْأَوَّٰبِينَرجوع کرنے والوں کے لئےlil'awwābīna
  12. غَفُورًۭابخشش فرمانے والاghafūran

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں