مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ بنی اسرائیل آیت 29 پر تفسیر عثمانی

تفسیر عثمانی، از شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

وَلَا تَجْعَلْ يَدَكَ مَغْلُولَةً إِلَىٰ عُنُقِكَ وَلَا تَبْسُطْهَا كُلَّ ٱلْبَسْطِ فَتَقْعُدَ مَلُومًا مَّحْسُورًا ﴿٢٩﴾
آیت، اس کے الفاظ اور ترجمہ

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

خرچ میں میانہ روی

یعنی سب الزام دیں کہ کنجوس مکھی چوس ہے ، یا یہ کہ اتنا کیوں دیا کہ آپ محتاج رہ گیا۔ غرض ہر معاملہ میں توسط و اعتدال مرعی رکھنا چاہئے ، نہ ہاتھ اس قدر کھینچے کہ گردن سےلگ جائے اور نہ طاقت سے بڑھ کر خرچ کرنے میں ایسی کشادہ دستی دکھائے کہ پھر بھیک مانگنی پڑے اور ہاتھ کھلے کا کھلا رہ جائے ۔ ابن کثیر لکھتے ہیں فَتُعْطِیْ فَوْقَ طاقتِکَ وَتُخْرِجَ اَکْثَرَ مِنْ دَخَلِکَ یعنی طاقت سے بڑھ کر یا آمدنی سے زائد خرچ کرنا بھی وَ لَا تَبۡسُطۡہَا کُلَّ الۡبَسۡطِ کے تحت میں داخل ہے ۔ حدیث میں ہے مَاعَالَ مَنِ اقْتَصَدَ (جس نے میانہ روی اختیار کی محتاج نہیں ہوا)۔