مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ بنی اسرائیل، آیت 29

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٢٩﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ولا تجعل يدك مغلولة الى عنقك ولا تبسطها كل البسط فتقعد ملوما محسورا

اور اپنے ہاتھ کو نہ تو گردن سے بندھا ہوا (یعنی بہت تنگ) کرلو (کہ کسی کچھ دو ہی نہیں) اور نہ بالکل کھول ہی دو (کہ سبھی دے ڈالو اور انجام یہ ہو) کہ ملامت زدہ اور درماندہ ہو کر بیٹھ جاؤ

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 111 میں سے آیت 29
  • پارہ 15
  • صفحہ 285

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی سب الزام دیں کہ کنجوس مکھی چوس ہے ، یا یہ کہ اتنا کیوں دیا کہ آپ محتاج رہ گیا۔ غرض ہر معاملہ میں توسط و اعتدال مرعی رکھنا چاہئے ، نہ ہاتھ اس قدر کھینچے کہ گردن سےلگ جائے اور نہ طاقت سے بڑھ کر خرچ کرنے میں ایسی کشادہ دستی دکھائے کہ پھر بھیک مانگنی پڑے اور ہاتھ کھلے کا کھلا رہ جائے ۔ ابن کثیر لکھتے ہیں فَتُعْطِیْ فَوْقَ طاقتِکَ وَتُخْرِجَ اَکْثَرَ مِنْ دَخَلِکَ یعنی طاقت سے بڑھ کر یا آمدنی سے زائد خرچ کرنا بھی وَ…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَلَااور نہwalā
  2. تَجْعَلْتو رکھtajʿal
  3. يَدَكَاپنا ہاتھyadaka
  4. مَغْلُولَةًبندھا ہواmaghlūlatan
  5. إِلَىٰکی طرفilā
  6. عُنُقِكَاپنی گردنʿunuqika
  7. وَلَااور نہwalā
  8. تَبْسُطْهَاتو پھیلادے اس کوtabsuṭ'hā
  9. كُلَّپوراkulla
  10. ٱلْبَسْطِہر طرح پھیلا دیناl-basṭi
  11. فَتَقْعُدَتو بیٹھ جائے گاfataqʿuda
  12. مَلُومًۭاملامت زدہmalūman
  13. مَّحْسُورًاحسرت زدہmaḥsūran

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں