مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ بنی اسرائیل، آیت 31

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٣١﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ولا تقتلوا اولادكم خشية املاق نحن نرزقهم واياكم ان قتلهم كان خطئا كبيرا

اور اپنی اولاد کو مفلسی کے خوف سے قتل نہ کرنا۔ (کیونکہ) ان کو اور تم کو ہم ہی رزق دیتے ہیں۔ کچھ شک نہیں کہ ان کا مار ڈالنا بڑا سخت گناہ ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 111 میں سے آیت 31
  • پارہ 15
  • صفحہ 285

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

بعض کافر اولاد کو مار ڈالتے تھے کہ ان کا خرچ کہاں سے لائیں گے ۔ سورہ انعام میں اسی مضمون کی آیت گذر چکی ، تفصیل وہاں ملاحظہ کر لی جائے۔ کیونکہ یہ بے رحمی کی حرکت نسل انسانی کےقطع کرنے کا موجب ہے اور ظاہر ہوتا ہے کہ ایسا کرنے والے کو حق تعالیٰ کی رزاقی پر اعتماد نہیں۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَلَااور نہwalā
  2. تَقْتُلُوٓا۟تم قتل کروtaqtulū
  3. أَوْلَـٰدَكُمْاپنی اولاد کوawlādakum
  4. خَشْيَةَخوف سےkhashyata
  5. إِمْلَـٰقٍۢ ۖمفلسی کےim'lāqin
  6. نَّحْنُہمnaḥnu
  7. نَرْزُقُهُمْہم رزق دیتے ہیں ان کوnarzuquhum
  8. وَإِيَّاكُمْ ۚاور تم کو (بھی)wa-iyyākum
  9. إِنَّبیشکinna
  10. قَتْلَهُمْان کا قتل کرناqatlahum
  11. كَانَہےkāna
  12. خِطْـًۭٔاخطاkhiṭ'an
  13. كَبِيرًۭابہت بڑیkabīran

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں