تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
یعنی تمہارے ہاتھ روکنے سے تم غنی اور دوسرا فقیر نہیں ہو جاتا ۔ نہ تمہاری سخاوت سے وہ غنی اور تم فقیر بن سکتے ہو۔ فقیر و غنی بنانا اور روزی کا کم و بیش کرنا محض خدا کے قبضہ میں ہے اور پریشان ہونےکی ضرورت نہیں کہ افسوس آج ہمارے پاس نہیں ہے ، یہ فقیر جو امید لےکر آیا تھا کیا کہے گا۔ فقر و غنی کےمختلف احوال بھیجنا اسی مالک علی الاطلاق کے قبضہ میں ہے ۔ تمہارا کام میانہ روی سے امتثال حکم کرنا ہے۔ حضرت شاہ صاحبؒ لکھتے ہیں…
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں