مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ بنی اسرائیل، آیت 33

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٣٣﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ولا تقتلوا النفس التي حرم الله الا بالحق ومن قتل مظلوما فقد جعلنا لوليه سلطانا فلا يسرف في القتل انه كان منصورا

اور جس کا جاندار کا مارنا خدا نے حرام کیا ہے اسے قتل نہ کرنا مگر جائز طور پر (یعنی بفتویٰ شریعت) ۔ اور جو شخص ظلم سے قتل کیا جائے ہم نے اس کے وارث کو اختیار دیا ہے (کہ ظالم قاتل سے بدلہ لے) تو اس کو چاہیئے کہ قتل (کے قصاص) میں زیادتی نہ کرے کہ وہ منصورو فتحیاب ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 111 میں سے آیت 33
  • پارہ 15
  • صفحہ 285

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

صحیحین میں ہے کہ کسی مسلمان کا خون حلال نہیں۔ مگر تین صورتوں میں ، جان کے بدلے جان ، یا زانی محصن یا جو شخص دین کو چھوڑ کر جماعت سے علیحدہ ہو جائے۔ یعنی اولیائے مقتل کو اختیار ہے کہ حکومت سے کہہ کر خون کا بدلہ لیں ، لیکن بدلہ لیتے وقت حد سے نہ گذریں۔ مثلاً قاتل کی جگہ غیر قاتل کو سزا دلوانے لگیں یا قاتل کے ساتھ دوسرے بےگناہوں کو بھی شامل کر لیں ۔ یا قاتل کے ناک ، کان وغیرہ کاٹنے اور مثلہ کرنے لگیں ۔ یعنی خدا نےاس کی…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَلَااور نہwalā
  2. تَقْتُلُوا۟تم قتل کروtaqtulū
  3. ٱلنَّفْسَکسی جان کوl-nafsa
  4. ٱلَّتِىوہ جوallatī
  5. حَرَّمَحرام کیḥarrama
  6. ٱللَّهُاللہ نےl-lahu
  7. إِلَّامگرillā
  8. بِٱلْحَقِّ ۗحق کے ساتھbil-ḥaqi
  9. وَمَناور جوwaman
  10. قُتِلَقتل کیا گیاqutila
  11. مَظْلُومًۭاظلم کے ساتھmaẓlūman
  12. فَقَدْتو تحقیقfaqad
  13. جَعَلْنَابنایا ہم نےjaʿalnā
  14. لِوَلِيِّهِۦاس کے ولی کے لئےliwaliyyihi
  15. سُلْطَـٰنًۭاحق/ قوتsul'ṭānan
  16. فَلَاتو نہfalā
  17. يُسْرِفوہ زیادتی کرے/ حد سے بڑھےyus'rif
  18. فِّىمیںfī
  19. ٱلْقَتْلِ ۖقتل کرنےl-qatli
  20. إِنَّهُۥبیشک وہinnahu
  21. كَانَہےkāna
  22. مَنصُورًۭامدد کیا ہواmanṣūran

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں