مواد پر جائیں
Quran Maqasid

أَسْرَفَ

قرآن میں أسرف

معنی: تم اسراف کرو

أسرف قرآن کی 6 سورتوں کی 6 آیات میں 6 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
6
آیات
6
سورتیں
6
مادّہ
س ر ف

أَسْرَفَ

فعل · 6 بار

معنی: تم اسراف کرو · دوسرے تراجم: تم حد سے بڑھو, وہ زیادتی کرے/ حد سے بڑھے, حد سے گزرے, اسراف کرتے

قرآن میں صورتیں

  • تُسْرِفُوٓا۟ ×2
  • يُسْرِف ×1
  • أَسْرَفَ ×1
  • يُسْرِفُوا۟ ×1
  • أَسْرَفُوا۟ ×1

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

السرف: تجاوز الحد في كل فعل يفعله الإنسان، وإن كان ذلك في الإنفاق أشهر. قال تعالى: والذين إذا أنفقوا لم يسرفوا ولم يقتروا

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

قوله تعالى: ﴿ولا تسرفوا﴾ [الأنعام: 141]. الإسراف: تجاوز الحد في سائر الأفعال، إلا أنه غلب في الإنفاق. ويقال باعتبارين: باعتبار القدر، وباعتبار الكيفية. ومنه قول سفيان: «ما أنفقت في غير طاعة الله فهو سرف وإن كان قليلا» وقال إياس بن معاوية: «الإسراف: ما قصر به عن حق الله تعالى» وهو ضد القصد. ويقال: فلان مسرف وفلان…

عمدة الحفاظ في تفسير أشرف الألفاظ — السمين الحلبي
مادّہ س ر ف پر مکمل اندراجات

أسرف والی آیات

6 میں سے آیات 1–6

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور خدا ہی تو ہے جس نے باغ پیدا کئے چھتریوں پر چڑھائے ہوئے بھی اور جو چھتریوں پر نہیں چڑھائے ہوئے وہ بھی اور کھجور اور کھیتی جن کے طرح طرح کے پھل ہوتے ہیں اور زیتون اور انار جو (بعض باتوں میں) ایک دوسرے سے ملتے ہیں جب یہ چیزیں پھلیں تو ان کے پھل کھاؤ اور جس دن (پھل توڑو اور کھیتی) کاٹو تو خدا کا حق بھی اس میں سے ادا کرو اور بےجا نہ اڑاؤ کہ خدا بیجا اڑانے والوں کو دوست نہیں رکھتا

    سورہ انعام، آیت 6:141
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اے نبی آدم! ہر نماز کے وقت اپنے تئیں مزّین کیا کرو اور کھاؤ اور پیؤ اور بےجا نہ اڑاؤ کہ خدا بےجا اڑانے والوں کو دوست نہیں رکھتا

    سورہ اعراف، آیت 7:31
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جس کا جاندار کا مارنا خدا نے حرام کیا ہے اسے قتل نہ کرنا مگر جائز طور پر (یعنی بفتویٰ شریعت) ۔ اور جو شخص ظلم سے قتل کیا جائے ہم نے اس کے وارث کو اختیار دیا ہے (کہ ظالم قاتل سے بدلہ لے) تو اس کو چاہیئے کہ قتل (کے قصاص) میں زیادتی نہ کرے کہ وہ منصورو فتحیاب ہے

    سورہ بنی اسرائیل، آیت 17:33
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جو شخص حد سے نکل جائے اور اپنے پروردگار کی آیتوں پر ایمان نہ لائے ہم اس کو ایسا ہی بدلہ دیتے ہیں۔ اور آخرت کا عذاب بہت سخت اور بہت دیر رہنے والا ہے

    سورہ طٰہٰ، آیت 20:127
  5. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور وہ جب خرچ کرتے ہیں تو نہ بےجا اُڑاتے ہیں اور نہ تنگی کو کام میں لاتے ہیں بلکہ اعتدال کے ساتھ۔ نہ ضرورت سے زیادہ نہ کم

    سورہ فرقان، آیت 25:67
  6. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    (اے پیغمبر میری طرف سے لوگوں کو) کہہ دو کہ اے میرے بندو جنہوں نے اپنی جانوں پر زیادتی کی ہے خدا کی رحمت سے ناامید نہ ہونا۔ خدا تو سب گناہوں کو بخش دیتا ہے۔ (اور) وہ تو بخشنے والا مہربان ہے

    سورہ زمر، آیت 39:53