مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ بنی اسرائیل، آیت 37

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٣٧﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ولا تمش في الارض مرحا انك لن تخرق الارض ولن تبلغ الجبال طولا

اور زمین پر اکڑ کر (اور تن کر) مت چل کہ تو زمین کو پھاڑ تو نہیں ڈالے گا اور نہ لمبا ہو کر پہاڑوں (کی چوٹی) تک پہنچ جائے گا

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 111 میں سے آیت 37
  • پارہ 15
  • صفحہ 285

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی متکبروں کی چال چلنا انسان کو زیبا نہیں ۔ نہ تو زور سے پاؤں مار کر وہ زمین کو پھاڑ سکتا ہے نہ گردن ابھارنے اور سینہ تاننے سے اونچا ہو کر پہاڑوں کے برابر ہو سکتا ہے۔ پھر ایسی ضعف و عجز اور اس بساط پر اپنے کو اس قدر لمبا کھینچنے سے کیا فائدہ ؟

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَلَااور نہwalā
  2. تَمْشِتم چلوtamshi
  3. فِىمیںfī
  4. ٱلْأَرْضِزمین (میں)l-arḍi
  5. مَرَحًا ۖاکڑ کرmaraḥan
  6. إِنَّكَکیونکہ تمinnaka
  7. لَنہرگز نہیںlan
  8. تَخْرِقَپھاڑ سکتےtakhriqa
  9. ٱلْأَرْضَزمین کوl-arḍa
  10. وَلَناور ہرگز نہیںwalan
  11. تَبْلُغَپہنچ سکتےtablugha
  12. ٱلْجِبَالَپہاڑوں کوl-jibāla
  13. طُولًۭااونچائی میں/ بلندی میں/ لمبائی میںṭūlan

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں