مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ بنی اسرائیل آیت 59 پر تفسیر عثمانی

تفسیر عثمانی، از شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

وَمَا مَنَعَنَآ أَن نُّرْسِلَ بِٱلْـَٔايَـٰتِ إِلَّآ أَن كَذَّبَ بِهَا ٱلْأَوَّلُونَ ۚ وَءَاتَيْنَا ثَمُودَ ٱلنَّاقَةَ مُبْصِرَةً فَظَلَمُوا۟ بِهَا ۚ وَمَا نُرْسِلُ بِٱلْـَٔايَـٰتِ إِلَّا تَخْوِيفًا ﴿٥٩﴾
آیت، اس کے الفاظ اور ترجمہ

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

فرمائشی نشانات نہ بھیجنے کی وجہہ

حدیث میں ہے کہ اہل مکہ نے حضور ﷺ سے چند نشانیاں طلب کیں مثلاً یہ کہ کو "صفا" کو سونا بنا دیجئے یا پہاڑوں کو ہمارے گردوپیش سے ہٹا کر زراعت کے قابل زمینہموار کر دیج۴ے۔ وغیر ذالک۔ ایس کرو تو ہام آپ کا مان لیں گے۔ اس کے جواب مین یہ آیت نازل ہوئی۔ یعی ایسے فرمائشی نشان دکھلانا کدا تعالیٰ کو کچھ دشوار نہ تھا ۔ لیکن پہلے لگوں کو ان کی فرمائش کے مطابق نشان دکھلائے گئے تب بھی نہ مانے بلکہ سرکشی میں اور ترقی کر گئے۔ آخر سنت اللہ کے موافق اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ بالکل نیست و نابود کر دئے غ۴ے اب اگر تمہاری سب فرمائشیں پوری کر دی جائیں ، اور خدا کے علم میں ہے بلکہ تمہارے اھوال سے بھی ظاہر ہے کہ تم پھر بھی ماننے ولاے نہیں ، تو سنت اللہ کے موافق اس کا نتیجہ وہ ہی استیصال و اہلاک کلی ہونا چاہ۴ے۔ جو اس امت کے حق میں خلاف مصلحت و حکمت ہے خدا تعالیٰ کا ارادہ اس آخری امت کی نسبت یہ نہیں کہ گذشتہ اقوام و امم کی طرح مستاصل بھیج کر بالکلیہ تباہ کی جائے ۔ پہلی امتوں کی فرمائشی نشان دکھلانا اس بناء پر جائز رکھا گیا کہ ان کی بالکلیہ تباہی خدا کے نزدیک اس قدر لائق التفات نہ تھی اور آخر میں آنے والی امت کو کچھ نمونے دکھلانے تھے کہ فرمائشی نشان مانگنے والوں کا کیا ھشر ایسا ہوتا ہے چنانچہ اس آیت میں ان ہی تاریخی نظائر کی طرف اجمالی اشارہ فرما دیا کہ اگر فرمائشی نشان دیکھنے کے بعد تکذیب کی (اور یقینًا کرو گے ) تو جو حشر پہلوں کا ہوا وہ ہی تمہارا ہو گا۔ لیکن حکمت الہٰیہ مقتضی نہیں کہ تم کو اس طرح تباہ کیا جائے ۔ لہذا فرمائشی نشانات کا بھیجنا موقوف کیا گیا۔

حضرت صالح علیہ السلام سے اونٹنی کی فرمائش اور اس کا انجام

قوم "ثمود" نے حضرت صالحؑ سے درخواست کی تھی کہ پہاڑ کی فلاں چٹان میں سے اونٹنی نکال دیجئے۔ خدا نے نکال دی ۔ مگر بجائے اس کے کہ ایسا فرمائشی معجزہ دیکھ کر آنکھیں کھلتیں اور قلبی بصیرت حاصل ہوتی الٹے ظلم و عداوت پر کمربستہ ہو گئے ۔ چنانچہ اونٹنی کو مار ڈالا اور حضرت صالحؑ کے قتل کے منصوبے باندھنے لگے ۔ آخر جو انجام ہوا وہ سب کو معلوم ہے کہنے کی ضرورت نہیں یہ اَنۡ کَذَّبَ بِہَا الۡاَوَّلُوۡنَ کا ایک نمونہ پیش کر دیا۔

یعنی ہدایت نشانیاں دیکھنے پر موقوف نہیں ۔ غیر معمولی نشانات بھیجنے سے تو مقصود یہ ہے کہ قدرت قاہرہ کو دیکھ کر لوگ خدا سے ڈریں اور ڈر کر اس کی طرف جھکیں۔ اگر یہ مقصود حاصل نہ ہو اور فی الحال اس قوم کو تباہ کرنا بھی مصلحت نہیں تو محض فرمائشیں پورا کرنے سے کیا حاصل ہے ۔ باقی عام تخویف اندزا کے لئے جن آیات و نشانات کا بھیجنا مصلحت ہے وہ برابر بھیجے جاتے ہیں۔