مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ بنی اسرائیل، آیت 61

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٦١﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

واذ قلنا للملائكة اسجدوا لادم فسجدوا الا ابليس قال ااسجد لمن خلقت طينا

اور جب ہم نے فرشتوں سے کہا کہ آدم کو سجدہ کرو تو سب نے سجدہ کیا مگر ابلیس نے نہ کیا۔ بولا کہ بھلا میں ایسے شخص کو سجدہ کرو جس کو تو نے مٹی سے پیدا کیا ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 111 میں سے آیت 61
  • پارہ 15
  • صفحہ 288

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یہ قصہ کئی جگہ گذر چکا ۔ یہاں اس پر متنبہ کیا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے حکم کا بے چون و چرا ماننا فرشتوں کا اور اس میں شبہات نکالنا شیطان کا کام ہے۔ یہ کافر بھی اسی کی چال چل رہے ہیں ۔ جو بات بات میں کج بحثیاں کرتےہیں۔ مگر یاد رہے کہ ان کا انجام بھی وہ ہی ہونے والا ہے جو ان کے امام ابلیس لعین کا ہو گا۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَإِذْاور جبwa-idh
  2. قُلْنَاکہا ہم نےqul'nā
  3. لِلْمَلَـٰٓئِكَةِفرشوں سےlil'malāikati
  4. ٱسْجُدُوا۟سجدہ کروus'judū
  5. لِـَٔادَمَآدم کوliādama
  6. فَسَجَدُوٓا۟تو ان سب نے سجدہ کیاfasajadū
  7. إِلَّآمگرillā
  8. إِبْلِيسَابلیس نےib'līsa
  9. قَالَاس نے کہاqāla
  10. ءَأَسْجُدُکیا میں سجدہ کروںa-asjudu
  11. لِمَنْواسطے اس کےliman
  12. خَلَقْتَجس کو پیدا کیا تو نےkhalaqta
  13. طِينًۭامٹی سےṭīnan

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں