مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ بنی اسرائیل، آیت 60

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٦٠﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

واذ قلنا لك ان ربك احاط بالناس وما جعلنا الرؤيا التي اريناك الا فتنة للناس والشجرة الملعونة في القران ونخوفهم فما يزيدهم الا طغيانا كبيرا

جب ہم نے تم سے کہا کہ تمہارا پروردگار لوگوں کو احاطہ کئے ہوئے ہے۔ اور جو نمائش ہم نے تمہیں دکھائی اس کو لوگوں کے لئے آرمائش کیا۔ اور اسی طرح (تھوہر کے) درخت کو جس پر قرآن میں لعنت کی گئی۔ اور ہم انہیں ڈراتے ہیں تو ان کو اس سے بڑی (سخت) سرکشی پیدا ہوتی ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 111 میں سے آیت 60
  • پارہ 15
  • صفحہ 288

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

شاید آپ کو خیال ہوا ہو گا کہ فرمائشی نشان نہ دکھلانے پر کفار کو ہنسنے اور طعن کرنے کا موقع ملے گا کہ اگر سچے پیغمبر ہوتے تو ہماری طلب کے موافق نشان دکھلاتے ، اس لئے آپ کو مطمئن کیا کہ سب لوگوں کو تیرے رب کے علم و قدرت نے گھیر رکھا ہے نہ کوئی اس کے علم سے باہر ہے نہ قدرت کے نیچے سے نکل کر جا سکتا ہے سب اس کے قبضہ میں ہیں آپ ان کے طعن و تشنیع کی طرف قطعًا التفات نہ کریں ۔ وہ آپ کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔ اپنا کام کئے…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَإِذْاور جبwa-idh
  2. قُلْنَاکہا ہم نےqul'nā
  3. لَكَتیرے لئےlaka
  4. إِنَّبیشکinna
  5. رَبَّكَتیرے رب نےrabbaka
  6. أَحَاطَگھیر لیا ہےaḥāṭa
  7. بِٱلنَّاسِ ۚلوگوں کوbil-nāsi
  8. وَمَااور نہیںwamā
  9. جَعَلْنَابنایا ہم نےjaʿalnā
  10. ٱلرُّءْيَامنظر کوl-ru'yā
  11. ٱلَّتِىٓوہ جوallatī
  12. أَرَيْنَـٰكَدکھایا ہم نے تجھ کوaraynāka
  13. إِلَّامگرillā
  14. فِتْنَةًۭفتنہfit'natan
  15. لِّلنَّاسِلوگوں کے لئےlilnnāsi
  16. وَٱلشَّجَرَةَاور وہ درختwal-shajarata
  17. ٱلْمَلْعُونَةَجو لعنت کیا گیاl-malʿūnata
  18. فِىمیںfī
  19. ٱلْقُرْءَانِ ۚقرآنl-qur'āni
  20. وَنُخَوِّفُهُمْاور ہم ڈراتے ہیں ان کوwanukhawwifuhum
  21. فَمَاتو نہیںfamā
  22. يَزِيدُهُمْبڑھاتا/ زیادہ کرتا ان کوyazīduhum
  23. إِلَّامگرillā
  24. طُغْيَـٰنًۭاسرکشیṭugh'yānan
  25. كَبِيرًۭابڑی (میں)kabīran

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں