مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ بنی اسرائیل، آیت 62

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٦٢﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

قال ارايتك هذا الذي كرمت علي لئن اخرتن الى يوم القيامة لاحتنكن ذريته الا قليلا

(اور از راہ طنز) کہنے لگا کہ دیکھ تو یہی وہ ہے جسے تو نے مجھ پر فضیلت دی ہے۔ اگر تو مجھ کو قیامت کے دن تک مہلت دے تو میں تھوڑے سے شخصوں کے سوا اس کی (تمام) اولاد کی جڑ کاٹتا رہوں گا

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 111 میں سے آیت 62
  • پارہ 15
  • صفحہ 288

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی تھوڑے سے چھوڑ کر باقی سب کو اپنا مسخر کر لوں جیسے گھوڑے کو لگام دے کر قابو کر لیا جاتا ہے ، پھر جو میرے سامنے اتنا کمزور ہے اسے مجھ پر فضیلت دینا کس طرح جائز ہو گا ؟۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. قَالَکہاqāla
  2. أَرَءَيْتَكَکیا دیکھا تو نے اپنے آپ کوara-aytaka
  3. هَـٰذَایہ ہےhādhā
  4. ٱلَّذِىجسےalladhī
  5. كَرَّمْتَتو نے عزت بخشیkarramta
  6. عَلَىَّمجھ پرʿalayya
  7. لَئِنْالبتہ اگرla-in
  8. أَخَّرْتَنِتو نے مہلت دی مجھ کوakhartani
  9. إِلَىٰتکilā
  10. يَوْمِدنyawmi
  11. ٱلْقِيَـٰمَةِقیامت کےl-qiyāmati
  12. لَأَحْتَنِكَنَّالبتہ میں ضرور قابو میں کرلوں گاla-aḥtanikanna
  13. ذُرِّيَّتَهُۥٓاس کی اولاد کوdhurriyyatahu
  14. إِلَّامگر/ سوائے تھوڑوں کےillā
  15. قَلِيلًۭامگر/ سوائے تھوڑوں کےqalīlan

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں