تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
یعنی چاہتےہیں کہ تجھے تنگ کر کے اور گھبرا کر مکہ سے نکال دیں ۔ لیکن یاد رکھیں کہ ایسا کیا تو وہ خود زیادہ دنوں تک یہاں نہ رہ سکیں گے ۔ چنانچہ اسی طرح واقع ہوا۔ ان کے ظلم و ستم حضور ﷺ کی ہجرت کا سبب بنے آپ ﷺ کا مکہ سے تشریف لے جانا تھا کہ تقریبًا ڈیڑھ سال بعد مکہ کے بڑے بڑے نامور سردار گھروں سے نکل کر میدان "بدر" میں نہات ذلت کےساتھ ہلاک ہوئے۔ اور اس کے پانچ چھ سال بعد مکہ پر اسلام کا قبضہ ہو گیا۔ کفار کی حکومت و…
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں